Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نسخہ، اطریفل سونف

نسخہ، اطریفل سونف
کمزوری نظر،  ضعف بصارت کے لیے، نسخہ
نسخہ الشفاء : پوست ہلیلہ زرد 10 گرام، پوست ہلیلہ کابلی 10 گرام، پوست بلیلہ 10 گرام، پوست آملہ 10 گرام، منقی دانے نکال کر 10 گرام، کشنیز خشک 10 گرام، گل سرخ 10 گرام، صعتر فارسی 10 گرام، سونف 70 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر روغن بادام 20 گرام سے چرب کرکے چینی 280 گرام، شہد 140 گرام دونوں کا قوام بنا کر اس میں سفوف خوب اچھی طرح ملا کراطریفل بنالیں اور کسی جار میں ڈال کر رکھیں
مقدار خوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح نہار منہ پانی یاں دودھ کیساتھ دو ماہ استعمال کریں اورسر پر روغن بادام کی مالش کریں اور کبھی کانوں میں چند قطرے ڈال کر رات کے وقت سو جایا کریں ہر دوسرے چوتھے دن سلائی سے شہد چھوٹی مکھی آنکھوں میں دو بار لگائیں
فوائد : نظر کی کمزوری، دماغی کمزوری کا مکمل علاج ہے دو ماہ دواء استعمال کریں اللہ تعالی کرم کرے گابہترین نسخہ ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، بصارت نظر ختم یا بہت کمزور ہو، بہترین علاج

نسخہ، بصارت نظر ختم یا بہت کمزور ہو، بہترین علاج
ضعف کمزوری دماغ ، سفوف کمزوری دماغ و چشم نظر
نسخہ الشفاء : مغز بادام 30 گرام، تخم خشخاش 30 گرام، سونف 30 گرام، کشنیز خشک 30 گرام، تخم منڈی 20 گرام، الائچی خورد 20 گرام، کوزہ مصری 150 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر کسی شیشے کے جار میں رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح نہار منہ اور شام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ دو ماہ استعمال کریں
فوائد : نظر کی کمزوری، نظر کم ہونا، دماغی کمزوری، نسیان، حافظہ کی کمزوری، ان امراض کا مکمل علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، خونی بواسیر

نسخہ، خونی بواسیر
نسخہ الشفاء : نر کچور50 گرام، مغز کرنجوہ 50 گرام، رسونت 10 گرام،  ست پودینہ 3 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدارخوراک : ایک کیپسول صبح اورایک کیپسول شام تازہ پانی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

لاجواب بہترین نسخہ، دمہ، کھانسی کیلئے

لاجواب بہترین نسخہ، دمہ، کھانسی کیلئے
نسخہ الشفاء : سونف 50 گرام لے کر کسی مٹی کے کوزہ میں ڈال کر اوپر شیرمدار اتنا ڈالیں کہ سونف تر ہو جائے پھر سایہ میں رکھ کر خشک کرکے گل حکمت کر کے 10 کلو اپلوں کی آگ دیں اگر سفیدی مائل ہو جائے تو بہتر ورنہ دوبارہ آگ دیں تیار ہونے پرباریک پیس کر شیشی میں محفوظ رکھیں
مقدرا خوراک : چار چاول کے برابر دودھ کی ملائی میں رکھ کر صبح اور شام خالی پیٹ کھلائیں، بلغمی کھانسی، یا دمہ ہو تو چینی میں رکھ کر دیں پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کروائیں
فوائد : دمہ بلغمی، دمہ خشک، کھانسی بلغمی، کھانسی خشک کیلئے بہترین مکمل علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ ممسک گولیاں

نسخہ ممسک گولیاں
نسخہ الشفاء : چھوہارہ کا خشک آٹا 50 گرام، زعفران 3 گرام، افیون 3 گرام
ترکیب تیاری : درخت کیلا میں جب پھل نکلنے لگے تو پھلی کی جڑ کے نزدیک ڈنڈی کاٹ کر پانی لے لیں, اس پانی میں 3 گرام افیون حل کر کے رکھ لیں پھر پانی میں زعفران علیحدہ حل کرلیں، پھر آٹا چھوہارہ ملا کر کھرل کریں، جب گولی بنانے کے قابل ہو جائے تو کالے چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور اوپر ورق چاندی لگا لیں
مقدار خوراک : ایک گولی ایک سے دو گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ آدھا گھنٹہ ہمبستری، مباشرت، سے پہلے کھائیں
فوائد : یہ گو لی قوت امساک بے انتہا پیدا کرتی ہے دونوں فریق خوش اور راضی رہتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

سفوف معدہ کے امراض کیلئے، دیسی علاج

سفوف معدہ کے امراض کیلئے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : نمک سیاہ 40 گرام، نمک لاہوری 40 گرام، نمک چوڑی 40 گرام، نمک طعام 40 گرام، حلتیت 20 گرام،  اجوائن دیسی 20 گرام، نوشادر انڈیا 20 گرام، عاقرقرحا 20 گرام، سہاگہ بریاں 20 گرام، زمینی قلمی شورہ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر آب ادرک 200 گرام، آب لیموں 200 گرام سرکہ خالص 200 گرام، سفوف تمام پانیوں میں ڈال کرہلکی آنچ پر پکائیں تمام پانی سرکہ جذب ہو کر جب خشک ہوجائے تو دوبارہ پیس کر کسی جار میں ڈال کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک گرام صبح اور شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں
فوائد : نضام ہضم، بد ہضمی، گیس، قبض، اپھارہ، کھٹے میٹھے ڈکار آنا، پیٹ درد، یورک ایسڈ، کولیسٹرول، دل کی تکلیف، دل کی گھبراہٹ، متلی، قے، دل کے والو بند ہونا، جسمانی سُستی، بھوک کی کمی، ان تمام امراض کیلئے بہترین مکمل علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، دیسی علاج

عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، دیسی علاج
عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، اورجنسی جوش و جذ بہ کے احساسات کی کمی
الشفاء : عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا یہ ہے کہ متعلقہ مَرد، جنسی ملاپ کے لئے اپنے عضو تناسل میں مطلوبہ تناؤحاصل نہ کر سکے یا اس تناؤ کوجنسی ملاپ کی تکمیل تک قائم نہ رکھ سکے، یہ کیفیت بڑی عمر کے مَردوں میں زیادہ عام ہے، تاہم یہ عام صورت حال کسی بھی عمر میں پیش آسکتی ہے، لیکن اگر ایسا بار بار یا مستقل طور پر ہوتا ہے تو اِس کے نتیجے میں ذہنی دباؤاور باہمی تعلقات کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، یہ خیال حالیہ برسوں میں تبدیل ہوگیا ہے، اب یہ بات معلوم ہو گئی ہے کہ عضو تناسل میں تناؤ کا نہ ہونا یا اِسے قائم نہ رکھ پانے کے مسئلے کا تعلق نفسیاتی عوامل کے بجائے جسمانی عوامل سے زیادہ ہوتا ہے اوریہ کہ بہت سے مَردوں میں 80 سال کی عمر تک بھی یہ صلاحیت معمول کے مطابق ہوتی ہے، اس کے علاج میں ادویات سے آپریشن تک بہت سےعلاج دستیاب ہیں جن کے ذریعے مَردمعمول کی جنسی سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں
عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، جسمانی اسباب
پرانے معالجین کا خیال تھا کہ عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کی بنیاد نفسیاتی عوامل ہوتے ہیں،لیکن یہ بات دُرست نہیں ، اگرچہ خیالات اور جذبات عضو تناسل میں تناؤ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم تناؤ پیدا نہ ہونے کا سبب جسمانی بھی ہو سکتا ہے مثلأٔ صحت کا کوئی پُرانامسئلہ یا ادویات کے ذیلی اثرات۔ بہت سے عوامل کا مشترکہ اثر عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے مسائل پیدا کرتا ہے
اِس مسئلے کے عام اسباب
دِل کے امراض
ذیابیطیس، موٹاپا، غذا کے ہضم ہونے اور اس کی جسم میں ترسیل کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، خون کی نالیوں میں رکاوٹ ہونا
دِیگر اسباب
الکحل اور دِیگر منشّیا ت کا زیادہ استعمال، زیادہ تمباکو نوشی بعض تجویز کردہ ادویات
پراسٹیٹ کے سرطان کا علاج
ہارمونز کی بے قاعدگیاں مثلأٔ ٹیسٹوس ٹیرون کی مقدار میں کمی، عضو تناسل کی ساخت کے اندر خرابی، توازن اور حرکت کی خرابی کا . مُدافعتی نظام کا مرکزی اعصابی نظام کو تباہ کرنا، بعض اوقات عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا کسی اور مرض کی علامت ثابت ہو سکتا ہے، نچلے پیٹ میں کئے جانے والے آپریشن یا زخم جو حرام مغزکو متاثر کرتے ہیں
عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، نفسیاتی اسباب
عضو تناسل میں تناؤ کیلئے مطلوبہ جسمانی کیفیتوں کے سلسلے کو جاری کرنے میں دماغ اہم کردار ادا کرتا ہے، مثلأٔ جنسی جوش کےاحساسات کا شروع ہونا، جنسی احساسات میں بہت سے عوامل خلل ڈال سکتے ہیں اور تناؤ نہ ہونے کے معاملے کو مزید خرابی سے دو چار کرسکتے ہیں
اِن عوامل میں درجِ ذیل اسباب شامل ہیں
تھکن، ذہنی دباؤ، تشویش، ڈپریشن
اپنے ساتھی سے بہت کم بات کرنا یا اُس سے اختلافات ہونا
عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے نفسیاتی و جسمانی عوامل ایک ساتھ مِل کر کام کرتے ہیں، مثلا ایک معمولی جسمانی مسئلہ ،جنسی ردعمل کی رفتار کو سُست بنادیتا ہے اور اِس کے نتیجے میں تناؤ نہ ہونے کا مسئلہ مزید شدّت اختیار کو سکتا ہے، اصل سبب کو دور کیۓ بغیر شافی اور دیرپا علاج ممکن نہیں، بارہا ایسا ہوا کہ ذہنی دباٶ ڈیپریشن اور نفسیاتی عوامل کا علاج کیا گیا اور جنسی معاملات قوت باہ کی ادویہ استعمال کیئے بغیر ہی ٹھیک ہو گئے اسی طرح بہت دفع معدہ اور نظام انہظام کا علاج کرکے احتلام اور جریان کو شفا ملی، اور یہ بات بھی مشاھدہ میں آئی کہ الکوحل اور تمباکو نوشی چھوڑنے والوں کا انتشار اور امساک بے پناه بڑھ گیا، اور یہ تو مسلمہ حقیقت ہے کہ ذیابیطیس کو قدرتی ادویات سے جب کنٹرول کر لیا گیا تو ان کی جنسی کمزوری بھی دور ہوئی، موٹاپا کے شکار لوگوں کی مردانہ کمزوری وزن کم کرلینے سے دور ہوئی ، اللہ تبارک و تعالی کے فضل سے میرے ہاتھوں بہت سے ایسے غم کے مارے مریض صحت یاب ہوئے جو کہتے تھے کہ ہم پر کوئی دوا اثر نہیں کرتی بڑے بڑے کشتے اور  نسخے استعمال کیے اللہ جلّہ شانہ کے کرم سے انتہائی سادہ اور قلیل دوا سے بھلے چنگے ہوگئے
نسخہ الشفاء : زعفران 4 گرام، جاوتری 4 گرام، جائفل 4 گرام، مرچ سیاہ 4 گرام، بہمن سرخ 4 گرام، بہمن سفید 4 گرام، عاقرقرحا 4 گرام، جند بیدستر 6 رتی، قرنفل 4 گرام، تخم حرمل 6 گرام، تخم جوزماثل 4 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر کھرل کر کے مثل غبار کر کے شہد کی مدد سے کالے چنے کے برابر گولیاں بنا کر رکھ لیں
ترکیب استعمال : ایک گولی صبح اور ایک شام آدھا کلو نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں
فوائد : انتشار، تناٶ زبردست، قوت باہ کو طاقت دیتا ہے، مردانہ طاقت بڑھاتا ہے، اور امساک کو بہت تیز کرتا ہے، مادہ تولید کو گاڑھا کرتا ہے، جسمانی واعصابی اور مردانہ کمزوری جو شوگر ذیابیطیس اور کثرتِ جماع کیلئے اکسیر کا درجہ ہے، نہائیت کمال کا زبردست نسخہ ہے
پرہیز: ترش، تیل والی اشیاء، اور جماع سے پرہیز کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، نیند کا زیادہ آنا، دیسی علاج

نسخہ، نیند کا زیادہ آنا، دیسی علاج
بعض لوگوں کو نیند اس قدر زیادہ آتی ہے, کہ خواہ وہ جیتنا سوئیں اُٹھنے کو جی نہیں چاہتا، ہر وقت اونگھتے رہتے ہیں، سرد اشیاء کے بکثرت استعمال سے جب دماغ میں بلغمی رطوبت جمع ہو جاتی ہے، تو یہ مرض پیدا ہوتا ہے دماغ میں کثرت یا کمی خون، امراض دماغ کا ہل جانا، دماغی رسولی، ردی بخارات کا دماغ میں پہنچنا دباؤ ، سر پر چوٹ، سخت سردی، فاقہ کشی زیادہ دماغی محنت سے عارضہ ہو جاتا ہے، بدہضمی, نزلہ و زکام، جسم سے خون کا زیادہ نکل جانا، دستوں کی کثرت، لمبی بیماری سے کمزور ہو جانا، کثرت محنت دماغی، مرگی، خون کا زہریلا ہونا، سمیت بول، شوگر ذیابیطیس، دماغ کے سست اور کمزور ہو جانے کی وجہ سے نیند کا غیر معمولی غلبہ ہو جاتا ہے,
اسباب کے مطابق علاج کریں
علامات
سر بوجھل، چہرے پر بھربھراہٹ پپوٹے پھولے ہوئے، منہ سے رطوبت کا جاری ہونا، مریض گہری نیند میں سویا رہتا ہے، اگر جگایا جائے تو مشکل سے جاگتا ہے، سوال کا جواب دے کر پھر سو جاتا ہے
خون کی زیادتی سے ہو تو لمس گرم، چہرہ اور آنکھیں سرخ ہوتی ہیں
سردی سے ہو تو ، لمس سرد اور پیشاب سفید ہوتا ہے
دوالمسک معتدل جواہر دار3 گرام روزآنہ دیں
معجون فلاسفہ 6 گرام روزآنہ ایک ماہ تک کھلائیں
اطرہفل کشنیز مقوی دماغ ہے اور دماغ کا تنقیہ کرتا ہے، نزلہ کو مفید ہے
اگر کمزوری جسم، دل، دماغ سے تو ضعف دماغ کی دواء کریں، اور مقویات کے مرکبات کھلانا مفید ہے، قرص مرجان ایک عدد خمیرہ گاؤزبان عنبری کے ساتھ دیں
رطوبت کی زیادتی ہو تو خوراک زود ہضم ہو جو رطوبت پیدا نہ کرے
قبض ہو تو اس کو رفع کریں
زیادہ کھانے اور سر اشیاء پانی سے پرہیز
علاج
اگر خون کی زیادتی ہو تو حجامہ، جونکیں یا فصد کھولنا بہترین تدبیر ہے
نسوار دینے سے نیند کی زیادتی کم ہو جاتی ہے
مرچ سیاہ باریک کر کے بطور نسوار دینے سے غنودگی رفع ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : صدف 50 گرام، مروارید 50 گرام، کو 1 کلو گھیکوار کوزہ میں بند کرکے گج پٹ کی آگ دیں، اور سرد ہونے پر نکالیں
ترکیب تیاری : یہ کشتہ 10 گرام، دانہ الائچی خورد 10 گرام، ورق چاندی 40 عدد، سب کو باریک کر کے سفوف بنائیں
مقدار خوراک : ایک گرام ہمراہ خمیرہ گاؤزبان 10 گرام میں ملا کر دودھ سے صبح و شام، خالی پیٹ ایک ہی ہفتہ میں اس کے فوائد مل جائیں گے، نیند قدرتی طور پر آئیگی اور طبعت چست رہیگی، معدہ کی اصلاح اور تنقیہ بلغم و سوداء ہو کر مرض رفع ہو جائیگا
نسخہ، حب برہمی
مقوی دماغ ہے، نزلہ کو دور کرتی ہے منہ کی بو خوشگوار بناتی ہے
نسخہ الشفاء : برہمی بوٹی خشک 50 گرام، باریک پیس کر کر روغن بادام سے چرب کر لیں پھر اس میں دانہ الائچی خورد 10 گرام، مرچ سیاہ 6 گرام، جدوار 3 گرام، زعفران 3 گرام، عود صلیب 3 گرام، عنبر 3 گرام، باریک پیس کر ملائیں، اور شہد کے ساتھ گوندھ کر کالے چنے کے برابر گولیاں بنالیں
مقدارخوراک : ایک گولی صبح و شام ساتھ دودکیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کروائیں
مزید نسخہ جات
نسخہ الشفاء : چنے بھنے اور چھلے ہوئے 50 گرام، مغز بادام 50 گرام، چینی 50 گرام، سب کا سفوف بنا کر ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح نیم گرم دودھ سے لیں
نسخہ، کشتہ مرجان مکھن والا
نہایت مقوی دماغ ہے
نسخہ الشفاء :‌ مرجان صاف شدہ 10 گرام، لے کر 30 گرام، مکھن میں ملا کر کوزہ میں بند کر کے 5 کلو اُپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال کر پیس لیں
مقدار : خوراک ایک رتی مکھن میں رکھ کر صبح نہار منہ کھائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ، گرمی دانوں کی وجوہات ،علامات اورعلاج

نسخہ، گرمی دانوں کی وجوہات ،علامات اورعلاج
الشفاء : گرمی کے موسم میں نکلنے والے گرمی دانے بڑی پریشانی اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں خصوصاً خواتین اس مسلے سے زیادہ پریشان نظر آتی ہیں کیونکہ انہیں باورچی خانے کی ذمہ داریا ں پوری کرنی ہوتی ہیں چھوٹے چھوٹے دانے صرف موسمیاتی حالات کا مظہر ہوتے ہیں عام طور پر یہ جلن اور خارش کے علاوہ کسی اور تکلیف کا باعث نہیں ہوتے لیکن جب انکو بار بار کھجایا جاتاہے یا کھجانے کے دوران ناخن لگ جائے تو یہ چھل جاتے ہیں اور چھلنے کے باعث جلد میں دراڑ پیدا ہونے سے جراثیم کو داخل ہونے کا راستہ مل جاتاہے اور وہاں پھنسیاں نکل آتی ہیں جب پسینہ آتاہے تو لباس میں سے ہوا نکل کر اسے خشک نہیں کرتی اور اس طرح پسینہ کو زیادہ دیر تک جلد کو خرا ب کرنے کا موقع ملتارہتاہے اس ناخوشگوار کیفیت سے ناجائز فائدہ اٹھاکر جسم کے ڈھکے ہوئے حصوں پر پھپھوندی کا بھی حملہ آور ہونے کا خطرہ رہتاہے لیکن پسینہ قدرت کا ایک انعام بھی ہے جسم کے وہ ٹاکسن جو پیشاب کے راستے خارج ہوتے ہیں انھی کا کچھ حصہ پسینہ کے ذریعہ خارج ہوتاہے اور اس طرح گردوں کے بوجھ میں کچھ کمی آجاتی ہے
وجوہات
گرمی کی شدت اور ہوا میں نمی کی زیادتی سے پسینہ زیادہ آتاہے اور اگر یہ پسینہ جلدی سوکھ نہ جائے تو اپنی تیزابیت کی وجہ سے جلد کو نقصان پہنچاتاہے اور جلد میں پسینہ پیدا کرنے والے غدود کی نالیوں میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے کبھی وہ پھٹ بھی جاتی ہیں ان نالیوں کے منہ کی بندش کے نتیجہ میں دانے نکلتے ہیں گرمی میں نکلنے والاہر دانہ پسینہ نکالنے والی ایک نالی کے منہ کی رکاوٹ کا نتیجہ ہے
علامات
چھوٹے چھوٹے ان گنت دانے جو جلدکی سرخی ،خارش اورجلن کا باعث بنتے ہیں اور کپڑو ں کی رگڑسے ان میں مزید اضافہ ہوتاہے۔چھوٹے بچوں میں چہرہ ،گردن، ہاتھوں اور ٹانگوں میں زیادہ دانے نکلتے ہیں جو بچوں کو اضطراب میں مبتلا کردیتے ہیں موسم خوشگوار ہو یا بارش ہوجائے تو دانوں کی تعداد اور علامات میں کمی آجاتی ہے
گرمی دانوں سے نجات کے نسخے
پسینہ کو خشک کرنے کیلئے سوتی ، ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے لباس زیب تن کریں ایسے انتظامات کریں کہ پسینہ کم سے کم آئے اور پسینہ کو جلد از جلد خشک کرنے کی کوشش کریں
خون صاف کرنے والی ادویات مفید ہیں
گرمی دانوں کا پاؤڈر لگائیں اس پاؤڈر سے ٹھنڈک کا احساس اور پسینہ جلد خشک ہوجاتاہے
گرمی دانوں کے لئے وٹامن سی کی گولیاں وقتی آرام کے لئے بہترین ہیں
پھلوں کے سرکہ  میں تھوڑا سا پانی ملاکر گرمی دانوں پر لگانے سے فوری آرام آتاہے دن میں ایک سے دو مرتبہ لگائیں
نبی نے سنگترے کو دل کے لئے بہترین قرار دیاہے سنگترے کی قاشوں پر شہد لگاکر کھاناگرمی دانوں کی جلن دور کرنے کے لئے بہترین ہے
میٹھے انار کا جوس اور تربوز گرمی دانوں سے نجات کے لئے مفید ہیں
بہت زیادہ تعداد میں نکلے گئے گرمی دانوں کے لئے صعتر فارسی بیس گرام اور سناء مکی پچیس گرام لے کر پانچ سو گرام پانی میں دس منٹ ابال کر چھان لیں اس میں اسی کے برابر سرکہ ملا لیں یہ گرمی دانوں کا لوشن بن جائے گا* یہ لوشن دانوں والی جگہ لگائیں بہت فائدہ ہوگا اگر دانوں میں پس پڑ گیا ہوتو بیس گرام مرمکی یا لوبان بھی شامل کرلیں
خواتین اپنے ہاتھوں اور پیروں پر مہندی لگائیں اس سے ٹھنڈک کا احساس اور جلن دور ہوگی
گھر میں گرمی دانوں کا پاؤڈر بنانے کے لئے ایک کپ پسا ہوا رال سفید، پہاڑی پودینہ پسا ہواآدھا کپ ،کافور کی دو گولیاں پسی ہوئی،سب کو اچھی طرح باریک پیس کر چھان کر ایک کپ ٹیلکم پاؤڈر میں ملالیں* اور بوتل میں بھر کر رکھ لیں اگرگرمی دانے زیادہ نکلتے ہیں تو رال سفید کی مقدار کو تھوڑا بڑھا لیں
عناب،نیلوفر کے پھول،خشک دھنیاا ور خربوزے کے بیج ابال کر بلینڈ کرکے پی لیں گرمی دانے نہیں نکلیں گے
برگِ کاسنی دو چمچ، پھٹکری کا ایک ٹکڑا اور ست کافور کی پوٹلی بناکر نہانے کے پانی میں ڈال کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں اسکے بعد نہالیں پانچ سے چھ گھنٹے تک آپ گرمی سے محفوظ رہیں گے اس پانی سے نہانے کے بعد آپکو ٹھنڈک کا احساس ہوگا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

پیٹ اور انتڑیوں کے کیڑوں کیلئے، دیسی علاج

پیٹ اور انتڑیوں کے کیڑوں کیلئے، دیسی علاج
پیٹ کے کیڑے مارنے کے لیے، بہترین نسخہ
الشفاء : آنتوں میں کیڑے ہونا ترقی پذیر ممالک میں ایک عمومی مرض ہے اور خصوصاً بچوں میں یہ مرض بہ کثرت پایا جاتا ہے، طبی ماہرین کے اندازوں کے مطابق 5 سے 9 سال تک کی عمر کے قریب 20 تا 40 فیصد بچوں کے پیٹ میں کبھی کبھار کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں، ان کی مختلف اقسام ہوتی ہیں، اکثر سال دو سال کے بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوجاتے ہیں، یہ کیڑے بچوں کے فضلے میں دھاگہ نما ٹکڑوں کی صورت میں نظر آتے ہیں، یہ علامت کسی مرض کی تو نہیں لیکن اسے نظرانداز کرنا بھی درست نہیں، پیٹ کے کیڑے اسکول میں ایک بچے سے دوسرے بچے میں اور خاندان کے دیگر افراد میں بھی بآسانی منتقل ہوسکتے ہیں، دراصل رات کو سوتے وقت بچے کے مقعد میں خارش ہوتی ہے یوں کھجلانے پر ان کیڑوں کے انڈے بچے کے ناخنوں میں آجاتے ہیں اور پھر ہاتھوں کے ذریعے یہ انڈے دوسرے افراد میں منتقل ہوجاتے ہیں، پیٹ کے کیڑوں کا علاج بہت آسان ہے ڈاکٹر پیٹ کے کیڑے نکالنے کی دوا دیتا ہے جس سے دست کے ذریعے سے یہ کیڑے پیٹ سے باہر آجاتے ہیں
پاکستان کے بیشتر علاقوں کا مرطوب موسم ان کیڑوں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے لیکن ان کے پھیلنےکے بے شمار ذرائع اور بھی ہیں، یہ پینے کے پانی میں کسی بھی قسم کی کثافت کی آمیزش سے انسانی پیٹ میں پہنچ سکتے ہیں، سبزیوں اور پھلوں کو اگر بغیر دھوئے استعمال کیا جائے تو بھی ان کے انسانی جسم میں پہنچنے کا اندیشہ ہے، یہ ابتدا میں، یک خلیائی جسم ہوتے ہیں لہٰذا یہ ناخنوں کے ذریعے منہ سے اور ہوا کے ذریعے ناک سے بھی انسانی جسم میں داخل ہونے کا راستہ بنا لیتے ہیں اور گھر سے باہر ننگے پیر گھومنے کی صورت میں پیر کے مساموں سے انسانی جسم میں داخل ہوسکتے ہیں ا گر کسی بچے کو مسلسل پیٹ میں درد، سر میں درد یا کوئی اور جسمانی تکلیف لاحق ہو تو جسمانی تکلیف کے علاج کے ساتھ ساتھ اس بچے کے جذباتی مسائل حل کرنے پر بھی توجہ دی جانی چاہیے جس طرح بڑے جذباتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں اسی طرح بچوں کو بھی یہ مسائل درپیش ہوسکتے ہیں وہ اپنے اساتذہ، گھر کے کسی فرد یا اپنے ماحول میں موجود کسی ایسے رویے سے نالاں ہوتے ہیں چونکہ اس وقت انھیں اس مسئلے کا کوئی حل نظر نہیں آرہا ہوتا اس لیے وہ چڑچڑے اور ضدی ہوجاتے ہیں۔پیٹ میں پائے جانے والے کیڑوں کے خلاف ادویات گرچہ موجود ہیں اور یہ کار آمد بھی ثابت ہوتی ہیں تاہم حفظان صحت کی خرابی اور صفائی کے چند بنیادی اصولوں کی اگر پابندی نہ کی جائے، تو یہ ادویات بھی افاقے کا باعث نہیں بن سکتی ہیں
علامات
رات کو معقد میں زور سے خارش ہوتی ہے, مریض ناک کھجاتا ہے، منہ سے رال بہتی ہے، بچہ سوتے میں دانت پیستا ہے، کرم شکم سے پیٹ بڑھ جاتا ہے، گاہے صلابت، گاہے بدہضمی، پیٹ شکم کا درد کبھی دست اور پیچش، چک آتے ہیں، کبھی سینہ و پسلیوں و پشت میں درد پیدا کرتے ہیں، وجع الفواد نیز متلی، جراثیموں سے منہ اور زبان میں ورم ہو جاتا ہے، پیٹ میں ریاحی گولا محسوس ہوتا ہے ان سے پیٹ کا پھوڑا, مراق و مالیخولیا ہو جاتا ہے بعض عورتوں میں کیچوں کے سبب سے ماہواری میں رکاوٹ اور بےقاعدگی پیدا ہوتی ہے، جس سے حمل کا شک ہوتا ہے, اس کے ساتھ گاہے قولنج بھی ہوتا ہے، ایسی عورتیں اولاد سے محروم رہتی ہیں، کبھی مقعد میں خارش بواسیر ہوتی ہے اور جنونوں کا سحتمال ہوتا ہے، کرم شکم جسم میں مختلف عضلات میں اختلاج پیدا کرتے ہیں، رحم کے عوارض
قسمیں، چرنے
اس کے سر میں تین ہونٹوں والا منہ ہوتا ہے، یہ کرم چھوٹے چھوٹے اور دونوں سروں پر گاؤ دُم ہوتے ہیں، پنجابی میں سیونکیں ہیں، کیڑے اندھی آنت میں رہتے ہیں، عام طور پر بچوں کو زیادہ ہوتے ہیں، جب مرض بڑھ جانے تو عورتوں کی ویجائنا یا معدے اور دوسری انتڑیوں میں بھی چلے جاتے ہیں
کدو دانہ، ملپ
یہ کرم لمبے لمبے ہوتے ہیں، اور جوانوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں، فیتہ کے مشابہ ہوتے ہیں، اس کے آدھے ٹکڑے پاخانہ میں خارج ہوتے ہیں جو کدو کے بیجوں کی صورت میں ہوتے ہیں، یہ کرم کے سر میں چار ڈنگ اور انسانی آنتوں کے ساتھ چمٹے رہتے ہیں
علامات ان کی موجودگی سے چندیا میں درد، بھوک کی زیادتی، منہ گندہ اور جنرل کمزوری
کیچوے
یہ بھی لمبے اور موٹا، یہ کرم چھوٹی آنتوں میں رہتے ہیں، آنتوں سے مری یا معدہ، ناک یا مقعد، یا مریضہ عورت ہو تو اندام نہانی میں چلے جاتے ہیں، ان کی شکل کیچووں سے ملتی ہے
علامات عام طور پر پیٹ پھولا ہوا رہتا ہے، فم معدہ میں چبھن درد، سیون و مقعد میں خارش جلن خصوصاً رات کو، منہ سے بدبو, کمی بھوک اور پاخانہ بے قاعدگی سے آتا ہے، سردرد، منہ سے رال بہنا، چہرہ زرد، نیند میں دانت پیستا ہے، رفع حاجت کے وقت زور لگانا، بے خوابی بے چینی، رعشہ اور مرگی بھی ہو جاتی ہے، اور کیڑوں کی آوارہ گردی کی وجہ سے مثانہ میں جاسکتے ہیں، اپنڈیسائٹیس پیدا ہو سکتا ہے، اور ورم جگر کا سبب بھی بن سکتے ہیں
ہُک ورم
یہ کلہاڑی نما ہوتے ہیں جو آدھا انچ لمبے ہوتے ہیں, اس کے انڈے پاخانہ میں نکلتے ہیں، انتڑیوں کی رگوں سے خون چوستے ہیں، جب الگ ہوتے ہیں تو پاخانے کے ساتھ خون نکلتا ہے، جس سے مریض دن بدن کمزور ہو جاتا ہے، کمی خون کی علامات ظاہر ہوتی ہیں
پیٹ میں کیڑوں کا سبب بننے والا انفیکشن ایک متعدی مرض ہوتا ہے، اس لیے ایسے بچوں کو دوسرے بچوں سے دور رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے، طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ اس عفونت کے شکار بچوں کے لباس کو ہر روز بدلنا، ان کے جسم کو اچھی طرح دھونا، خاص طور پر ان کے ہاتھوں کو منہ میں لگنے سے پہلے دھونا اور ان کے بستر کو صاف ستھرا رکھنا چند بنیادی اصول ہیں جن کی پابندی ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انفیکشن بچوں سے ماؤں کو بھی لگ سکتا ہے۔ ناخنوں کے ذریعے بھی یہ انفیکشن تیزی سے پھیلتا ہے، اس لیے ناخن تراشنا اور انھیں صاف کرتے رہنا بھی نہایت ضروری عمل ہے پیٹ کے کیڑے بچوں میں خون کی کمی کا باعث بنتے ہیں اور اس وقت 50 سے 60 فیصد بچے اس مرض میں مبتلا ہیں اور 90 فیصد حاملہ خواتین بھی خون کی کمی کا شکار ہیں اس لیے انھیں آئرن اور فولک ایسڈکا استعمال کرنا چاہئے اللہ تعالیٰ نے ماں کے دودھ میں شفا رکھی ہے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے انھیں پیٹ کے کیڑے مار ادویات پلائیں اور حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں
کیڑوں کا جسم  اور آنتوں سے خارج کرنا ہی کافی علاج نہیں ہے، بلکہ ہاضمہ کا درست کرنا بھی ویسا ہی ضروری ہے تاکہ کرموں چرنوں کو نشوونما پانے کا مواد نہ مل سکے
اس بیماری کے علاج کیلئے نیچے دیئے گئے آسان گھریلو نسخے ٹوٹکے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں پیٹ کے کیڑوں پر خرفہ کا ساگ، کریلہ، انسر، شفتالو، آڑو اور شریفہ غذائی صورت میں ضرور استعمال کریں،
دھنیا پاؤڈر 3 سے 5 گرام چینی ملا کر صبح شام پانچ روز تک کھائیں، پیٹ کے کیڑے ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے اور دوبارہ کبھی نہ ہوں گے
 کدو کے بیج پیس کر پھلوں کے جوس یا کسی بھی مشروب میں ملا کر پئیں، یا کدو کے بیج پیس کر سویا ملک میں ڈالیں اور ساتھ کچھ پسا ہوا پیاز بھی شامل کرلیں۔ بہتر ہے کہ اسے استعمال کرنے کے تین گھنٹے بعد جلاب لیں۔
آنتوں کے کیڑوں کا ایک آسان علاج انار کے چھلکے ہیں۔ ان چھلکوں کو خشک کرکے پیس لیں اور تقریباً 3 گرام پاؤڈر کو پانی کے بڑے گلاس میں ڈال کرپیئں انار کی جڑ کی چھال بوقت ضرورت لے کر ساےّ میں خشک کر کے سفوف 3 گرام رات سوتے وقت کھائیں کمیلہ مصفے 3 گرام تھوڑے سے گُڑ میں رکھ یا ملا کر کھلائیں، اوپر 40 گرام کسٹرآئل پلائیں  بڑے اشخاص کیلئے
ایک اور سادہ مگر قدرے کڑوا حل یہ ہے کہ ادرک کی چند گھٹلیاں لے کر انھیں پیس لیں یا کدوکش کرکے کچا کھالیں، آڑو پیٹ کا جھاڑو کھلاتا ہے جب اسکا سیزن ہو کھائیں پیٹ کے لئے بہت مفید ہے
تیل نیم یا آڑو کے پتوں کے پانی میں پھریری تر کر کے مقعد میں لگائیں
ہلدی 2 رتی، بابڑنگ دو رتی پانی میں پیس کر چینی ملا کر چٹائیں
بیج ڈھاک 20 گرام، اجوائین دیسی 20 گرام، پیس کر ملا لیں اور بقدر 6 گرام کھلانے سے کیڑوں سے نجات ملتی ہے
ہر قسم کے کیڑوں کو دور کرنے کا مفید علاج
باوبڑنگ 10 گرام، کمیلہ مصفی 10 گرام، تخم ڈھاک 10 گرام، ادویات کو خوب باریک پیس کر ایک سالہ گُڑ میں ملا کر بقدر 6 گرام روزآنہ گرم پانی سے کھلائیں
سفوف سناء مکی
تینوں اخلاط کے نکالنے کیلیے، درد شکم, قولنج اور پیٹ کے کیڑوں کو نکالنے کے لیے
نسخہ الشفاء : سناء مکی 30 گرام، زنجبیل 30 گرام، پوست ہلیلہ زرد 30 گرام، نمک سیاہ 30 گرام، سب ادویہ کو پیس کر رکھیں
مقدار خوراک : ایک چمچ بڑا کھانے والا روزانہ پانی کیساتھ استعمال کریں بچوں کو 1 گرام، تا 5 گرام تک
نسخہ، پیٹ درد، کیڑوں کے، علاج کیلئے گولیاں
پیٹ درد، کیڑوں کا علاج، بلغمی ریاحی درد، قبض کے لیے
نسخہ الشفاء : سنا ء مکی 100 گرام، اجوائن دیسی 50 گرام، زنجبیل 25 گرام، مصبر 25 گرام،اجوائن خراسانی 25 گرام، تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنائیں اور پانی کی مدد سے نکالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں
مقدار خوراک : دو گولی رات سوتے وقت اور صبح پانی کیساتھ استعمال کریں
پیٹ کے کیڑوں کیلئے، دیسی گولیاں
پیٹ کے کیڑوں کو نکالنے کے لیے نسخہ، ٹوٹکہ
نسخہ الشفاء : رسونت مصفی 1 گرام، چاکس مصفی 1 گرام، ہینگ مصفی 1 گرام، مصبر1 گرام، مرچ سیاہ آدھا گرام، نیم کے پتے 5 عدد، سب ادویہ کو پیس کر گولیاں بقدر دانہ جوار بنالیں
مقدار خوراک : بڑوں کو دو گولیاں اور بچوں کو ایک گولی رات کو پانی کیساتھ استعمال کروائیں