Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

حاملہ کی بیماریاں، دیسی نسخہ جات

حاملہ کی بیماریاں، دیسی نسخہ جات
ہربل علاج، ٹوٹکے، نسخے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں دردسر ہوتو مربہ ہرڑ ایک عدد یا گلقند 20 گرام کھائیں، روغن ارنڈ 20 گرام، آدھا گلاس دودھ میں ملا کر بھی دے سکتے ہیں، اس سے قبض دور ہوجائے گی اور درد سر جاتا رہے گا
نسخہ الشفاء : اگر حاملہ کے دانت یا داڑھ میں درد ہوتو دانت میں روئی کے ذریعہ روغن لونگ یا روغن دار چینی لگائیں
نسخہ الشفاء : اگر حالت حمل میں تھوک کی زیادتی ہو تو ببول کی چھال 20 گرام لے کر آدھا کلو پانی میں جو ش دے کر اس سے چند بار کُلی کروائیں
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں کھانسی ہوتو سہاگہ بریاں 10 گرام، ملٹھی 10 گرام، گوند ببول 5 گرام، سب ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اس میں سے 1 گرام، لے کر تھوڑے شہد میں ملا کر چٹائیں
نسخہ الشفاء : اگر حاملہ کے پستانوں میں درد ہوتو گرم پانی سے پستانوں کو دھو کر روغن گل یا روغن چنبیلی لگائیں
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں دل کی دھڑکن ہوتو سیب کا مربہ 20 گرام، لے کر چاندی کے ورق میں لپیٹ کر کے صبح و شام کھائیں 10 دن استعمال کروائیں
نسخہ الشفاء : اگر حاملہ کے پیٹ میں درد ہو تو سونٹھ 20 گرام، زیرہ سفید 20 گرام، کالا نمک 20 گرام، ادویہ کو پیس کر باریک کرلیں اور 2 گرام، کی مقدار میں  دن میں دو بار پانی کے ساتھ 15 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں متلی اور قے کی شکایت ہو تو گلقند 10 گرام، سکنجبین لیموں 10 گرام، لے کر صبح، دوپہر اور شام کو کھائیں 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : اگر حاملہ کو قبض ہو تو رات کو ہرڑ کا مربہ دو عدد یا گلقند 3 چمچ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیں
نسخہ الشفاء : اگر حاملہ کو دست آنے کی شکا یت ہو تو پو ست آملہ خشک کو باریک کر لیں اور 3 گرام کی مقدار ایک کپ پا نی کے سا تھ دیں
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں اگر شرمگاہ میں خارش ہو تو کافور کو عر ق گلاب میں حل کر کے اس میں روئی یاململ کا صا ف کپڑا بھگوکر اندام نہانی میں رکھیں
نسخہ الشفاء : حالت حمل میں پیچش کی شکایت ہو تو تخم ریحان 10 گرام، عرق گلاب 150 گرام، میں پکا کر کھانا مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

زچہ کی بیماریاں، دیسی نسخہ جات

زچہ کی بیماریاں، دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے، نسخے، دیسی علاج، ہربل علاج
نسخہ الشفاء : اگر ولادت کے وقت رحم سے خون زیادہ آنے لگے تو گیرو 20 گرام، سنگ حراحت 20 گرام، دونوں ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں 2 گرام کی مقدار عرق گاؤ زبان 50 گرام، یا پانی کے ساتھ استعمال کریں
نسخہ الشفاء : ولادت کے بعد خون نفاس کم آئے یا بالکل بند ہو جا ئے تو پوست املتاس 10 گرام، بادیان 10 گرام، ایک گلاس  پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور گڑ 40 گرام ملا کر صبح و شام دن میں ایک بار پیئں 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : زچہ کے پستانوں میں ورم ہو تو پو ست خشخاش 10 گرام، برگ نیم 20 گرام، کو پا نی میں جوش دے کر اس میں صاف کپڑ ے کی گدی بھگو کر سینکیں
نسخہ الشفاء : زچہ کی پستانوں کی بھٹنی میں زخم ہو تو سفیدہ کاشغر ی  10 گرام، مردار سنگ 10 گرام، لے کر باریک کر کے تھو ڑے دیسی گھی میں حل کر کے دن میں دو تین بار زخم پر لگائیں
نسخہ الشفاء : زچہ کو بخار ہو تو سونف 5 گرام، مکوہ خشک 5 گرام، ایک کپ پانی میں جوش کرکے چھان کرکے تھوڑی شکر ملا کر پیئں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

چھوٹے بچوں کی بیماریاں، دیسی نسخے

چھوٹے بچوں کی بیماریاں، دیسی نسخے
ہربل ٹوٹکے، نسخے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : شہد میں سہاگہ پیس کر ماں یا گائے کے دودھ میں ملا کر چھوٹے بچوں کو پلانے سے ان کی کھانسی اور بدہضمی دور ہو جا تی ہے اور وہ دودھ پی کر قے نہیں کرتے
نسخہ الشفاء : چھوٹے بچے جنہیں موسم گر ما میں زیادہ پیاس لگے اور بار بار پا نی پینے پر بھی ان کو تسکین نہ ہوتو رتن جوت 2 گرام، کو پا نی میں پیس کر کے اور چھان کر کے انہیں پلا دیا جائے، اس سے پیاس کم ہو جاتی ہے اور گرمی کی مضرت سے بھی بچے محفوظ رہتے ہیں
نسخہ الشفاء : جس شیر خوار بچے کو پیاس کی شدت ہو تو کنول گٹہ سے سبزی علحیدہ کر کے پانی میں پیس کر کے پلانے سے فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : کھٹے انار کی کلی کو پا نی میں پیس کر چھو ٹے بچو ں کو پلا نے سے دست رُک جاتے ہیں
نسخہ الشفاء : اندر جو شیریں 2 گرام، کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھوٹے بچوں کو پلانے سے پیچس کی شکایت دور ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : سہاگہ بریاں 5 گرام، نمک سیاہ 20 گرام، دونوں کو باریک کر کے رکھیں ایک چٹکی لے کر پانی میں ملا کر بچو ں کو پلائیں، بچوں کے درد شکم میں نفع بخش ہے
نسخہ الشفاء : کف دریا کو باریک کر کے شہد میں ملا کر مسوڑھوں پر ملنے سے بچوں کے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں
نسخہ الشفاء : چھوٹے بچوں کو ہچکی آئے تو اسے شہد چٹانے سے ہچکی بند ہوجاتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

زخم، پھوڑے، پھنسیاں، دیسی علاج، نسخہ جات

زخم، پھوڑے، پھنسیاں، دیسی علاج، نسخہ جات
دیسی ہربل علاج، ٹوٹکے، نسخے، چٹکلے
نسخہ الشفاء : امرود کی خشک پتیوں کو باریک کرکے زخم پر چھڑکنے سے زخم جلد خشک ہوجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : چھوہارہ کی گٹھلی کو جلا کر باریک کرلیں اسے زخموں پر چھڑکنے سے زخم جلد خشک ہوتے اور بھرجاتے ہیں
نسخہ الشفاء : گوہ کی کھال کو جلا کر کسی عضو پر لیپ کیا جائے تو عضو اتنا بے حس ہو جاتا ہے کہ اگر اسے کاٹا جائے تو کوئی تکلف نہیں ہوتی ہے، بڑے پھوڑوں اور دملوں پر نشتر دینے میں تکلیف سے بچنے کے لیے ترکیب بہت مناسب ہے
نسخہ الشفاء : ارہر کے پتوں کو پانی میں پیس کر نیم گرم کرکے پھوڑں پر لیپ کرنے سے پھوڑے جلد پک کر پھوٹ جاتے ہیں اور آسانی سے لیپ خارج ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : درخت شیشم کی کونپلوں کو 20 گرام، کی مقدار میں لے کر ایک کپ پانی میں جوش کر کے چھان لیں، صبح و شام اس کا استعمال کرنا، اعلی درجہ کا مصفی خون ہے، جلدی بیماریوں میں بہت مفید ہے
نسخہ الشفاء : کنیرسفید کے خشک پتوں کو خوب باریک کرکے زخموں پر چھڑکنے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں