سیب کا سرکہ گھر میں بنائیں زہریلے اور مُضر مادوں سے نجات پائیں
انسانی جسم میں وقت کے ساتھ زہریلے اور مضر صحت مادوں کا جمع ہوجانا قدرتی بات ہے اور انہیں نظر انداز کرنا جلد کی خارش سے لیکر کینسر جیسے امراض تک کا باعث بنتا ہے، جسم سے فاسد مادوں کے اخراج کیلئے سیب کے سرکے کا انتہائی کارگر اور آسان گھریلو نسخہ پیش خدمت ہے
نسخہ الشفاء : پکے ہوئے سیب 5 کلو گرام، ابلا ہوا پانی ڈھائی ( 2.50 ) کلو گرام، شہد 250 گرام
ترکیب تیاری : سیب کو چھلکوں سمیت کدو کش کرکے باریک کرلیں 10 لٹر کی گنجائش والے برتن کا ایک چوتھائی حصہ اُبلے ہوئے پانی کو ٹھنڈا کرکے بھر لیں، اس میں کدو کش کیئے ہوئے سیب اور شہد ڈال دیں، برتن کا ڈھکنا بند کرکے اسے خوب اچھی طرح ہلائیں تاکہ سب کچھ مکس ہوجائے اور پھر اس کا ڈھکنا ڈھیلا کرکے ہوا اس کے اندر داخل ہونے دیں، اس آمیزے کو چالیس دن کیلئے اسی حالت میں رہنے دیں، جب سیب تہہ میں بیٹھ جائیں تو انہیں باریک کپڑے کے ذریعے مائع حصے سے علیحدہ کرلیں، چھانے گئے مائع کو مزید 40 دن کیلئے برتن میں پڑا رہنے دیں اور اس کے بعد ایک دفعہ پھر چھان لیں، تخمیر کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور بہترین سیب کا سرکا تیار ہے جسے آپ بوتلوں میں ڈال کر محفوظ کرسکتے ہیں یہ خاص سرکہ نا صرف جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے بلکہ دوران خون کو بہتر کرتا ہے اور جسم کو معدنیات اور وٹامن بھی فراہم کرتا ہے
اس کے استعمال کے مختلف طریقے
ہر کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے سرکے کا ایک چمچ اور شہد کا ایک چمچ پانی کے ایک کپ کے ساتھ استعمال کریں
گھر بھر کی صحت کے لیئے ایک چوتھائی کپ سرکہ، ایک چوتھائی کپ کارن آئل اور آدھا کپ شہد کو مکس کرکے سلاد پر چھڑک لیں، یا ہر روز صبح کے وقت ایک چمچ سرکہ کو ایک کپ پانی کے ساتھ استعمال کریں
موٹاپے کو کم کرنے کے لئے ایک چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں شامل کرکے روزانہ پی لیں سردیوں میں نیم گرم پانی میں بھی استعمال کر سکتے ہیں
پتے کی پتھری کے لیے ایک چمچ سیب کا سرکہ، ایک چمچ زیتون کا تیل، ایک چمچ شہد ایک گلاس پانی میں شامل کر کے روزانہ پی لیں
گردے کی پتھری کے لیے ایک چمچ سیب کا سرکہ، ایک چمچ شہد ایک گلاس پانی میں شامل کر کے روزانہ پی لیں دانتوں اور مسوڑوں کی تکلیف کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکہ شامل کرکے اس سے کُلی کیا کریں یہ نہ صرف دانتوں کو صاف کرتا ہے بلکہ مسوڑوں کی سوجن کو کم کرتا ہے اور مسوڑوں سے خون آنے کو بھی ٹھیک کرتا ہے ان فوائد کے علاوہ بھی اس کے انسانی جسم کے لیے بے پناہ فوائد ہیں اور یہ انسانی جسم کو مدافعت بھی فراہم کرتا ہےاور جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے سیب کا سرکہ نہ صرف کولیسٹرول کم کرتا ہے بلکہ یورک ایسڈ بھی نارمل کرتا ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal