Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

نسخہ، آدھے سر کے درد کیلئے

نسخہ، آدھے سر کے درد کیلئے
نسخہ الشفاء : اسطوخودوس 6 گرام، افتیمون 6 گرام، بسفائج 6 گرام، کشنیز 6 گرام، فلفل سیاہ آدھا گرام
ترکیب تیاری : جوشاندہ بنا کر پینا ہے دن میں دو بار صبح اور شام کھانے کے 30 منٹ بعد دس دن استعمال کریں
فوائد : آدھے سر کے درد کیلئے مجرب علاج ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

پتے کی پتھری کیا تحلیل ہو سکتی ہے

پتے کی پتھری کیا تحلیل ہو سکتی ہے
آج میں آپ کے ساتھ ایک ایسا نسخہ شیئرکر رہا ہوں جو میرے لیے مجرب المجرب ہے اسکی ساری علامات گيس ٹربل کی طرح کی ہوتی ہیں کچھ سمجھ نہیں آتا دائيں طرف پسلیوں کے نیچے بوجھ کی شکائیت رہتی ہے
انشاءاللہ آپریشن نہیں ہو گا مجرب نسخہ ہے 100٪ پتے کی پتھری تحلیل ہو سکتی ہے
نسخہ الشفاء : صبح خالی پیٹ یاں کھانے کے دو گھنٹہ بعد دو 2 بڑے چمچ کھانے والے میگنیشیا سلفاس (سالٹ) گھول کر پلا ئیں پھر 10 بجے رات سونے سے قبل پلائیں
دوسرے دن ایک چھوٹا گلاس چکوترے کا تازہ جوس اور اس میں 4 چمچ روغن زیتون شامل کر کے پلا ئیں اور مریض کو سونے کی ہدایت کریں تا کہ چلنے پھرنے سے متلی نہ آئے، 100 گرام تک روغن زیتون پلاسکتے ہیں تیسرے دن چکوترے کے جوس میں 3 چمچ روغن زیتون پھر پلائیں چوتھے دن 2 چمچ/ پھر پانچویں دن ایک چمچ روغن زیتون جوس میں پلائیں پھر بے فکر ہو کر پتہ کی پتھری کا ٹیسٹ کروائیں
نسخہ کی تفصیل : 4 دن کا کورس
نمبر 1 میگنیشیا سلفاس (سالٹ) (ایپسم سالٹ) 2 چمچ رات 8 بجے پھر اس کے بعد رات 10 بجے (سونے سےپہلے)
نمبر 2 چکوترے کا جوس ایک چھوٹا گلاس
نمبر3 روغن زيتون 4 ٹیبل سپون پہلی دفعہ (روزانہ ایک چمچ کم کرتے جائيں)
نتیجہ : انشااللہ پتھری پہلے ہی دن اپنے انجام کو پہنچ جائے  گی
نوٹ : اگر مریض نازک مزاج ہے تو سالٹ ذرا کم دے دیں ایک چمچ
نوٹ : پتے کی نالی زائد گوشت کی وجہ سے بند ہو گئ ہوتو پھر سرجری کروانی پڑے گی

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخہ مرہم محروق، صرف حکماء کیلئے

نسخہ مرہم محروق، صرف حکماء  کیلئے
نسخہ الشفاء : رال سفید 125 گرام، کوٹ چھان کر باریک کرلیں، روغن کنجد 250 گرام، بابچی باریک شدہ 20 گرام ،کمیلا 20 گرام، نیلا تھوتھا بریاں 2 گرام، پانی حسب ضرورت
ترکیب تیاری : تیل گرم کرکے اس میں رال ڈال کر کسی چمچ سے ہلا کر حل کرلیں پھر بابچی ڈالکر قدرے مزید پکائیں کہ اس کا بھی اثر تیل میں آجائے پھر کمیلا اور نیلا تھوتھا بریاں ڈالکر اچھی طرح ملا کر نیچے اتار کر محفوظ کرلیں بوقت ضرورت بقدر ضرورت مرہم کڑاھی یا دوری میں ڈالکر تھوڑا تھوڑا پانی سادہ ڈالکر گھوٹنے سے گھوٹتے رہیں رال پانی پی کر پھولتی رہے گی جب مزید پانی نہ پیئے تو تیار ہے
طریقہ استعمال : آبلے کاٹ کر مرہم لگائیں اور دن میں اس پر 3 تا 4 مرتبہ پانی ڈالیں ان شاء اللہ تعالی، نہ جلد کھنچے گی اور نہ ہی رنگ بدلے گاپٹی نہ کریں
فوائد : تیل جلد کو نرم رکھے گا نیلا کی وجہ سے مکھی نہ بیٹھے گی رال گندا خراب گوشت کاٹتی ہے کمیلا کیڑا پڑنے سے محفوظ رکھے گا، بابچی جلد کی رنگت نہ بدلنے دے گی، پانی کی وجہ سے جلی ہوئی جلد فطری انداز میں بھرے گی لہذا جلد میں کھینچاؤ پیدا نہ ہوگا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

امراض خبیثہ، پت زرد پیپ والے پھوڑے، دیسی علاج

امراض خبیثہ، پت زرد پیپ والے پھوڑے، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : مغز تخم نیم 30 گرام، رسونت 30 گرام، گوند ببول 30 گرام
ترکیب تیاری : سب ادویہ پیس کر کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں
مقدار خوراک : دو دو گولیاں دن میں تین سے چار بارم تیس عدد باداموں کی پھیکی سردائی سے یا فقط پانی سے پندرہ دن استعمال کروائیں
فوائد : عضلاتی مخاطی (خشک سرد) مصفیٰ ہے، قشری (گرم) امراضِ خبیثہ، پت، زرد پیپ والے پھوڑے، اٹھراہ اور موسمی پھوڑے پھنسیوں کیلئے بہترین علاج ہے شوگر میں جب پھنسیاں نکلیں تب بھی مفید ہیں رسونت کا خالص ہونا اور مغز نیم کا تازہ ہونا ضروری ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

بخاروں کیلئے اکسیرنسخہ

بخاروں کیلئے اکسیرنسخہ
نسخہ الشفاء : مغزکرنجوہ 20 گرام، کوڑ انڈیا 20 گرام، افسنطین 20 گرام، ست گلو 20 گرام، خشخاش 20 گرام، گل سرخ 20 گرام، کچور 20 گرام، ملٹھی 20 گرام، صندل سرخ 20 گرام، زہر مہرہ خطائی 20 گرام، اتیس تلخ 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک :  ایک کیپسول دن میں تین بار چائے یا دودھ پتی کے ساتھ استعمال کریں
فوائد : بخاروں کیلئے اکیسرنسخہ موسمی بخار، ملیریا،  ٹائیفائڈ  بخار، اور بخار کے ساتھ ہونی والی بے چینی میں کمال کا رزلٹ رکھتا ہے، خاص طور پر اپنے حکماء دوستوں کو کہوں گا کہ بنا کر استعمال کروائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

مغلظ، اور ٹائمنگ، کمال کا بہترین نسخہ

مغلظ، اور ٹائمنگ، کمال کا بہترین نسخہ
نسخہ ان لوگوں کیلئے ہے جو ملغظ نسخے کھا کھا کر تنگ آ چکے ہیں لیکن فاہدہ کے بجائے الٹا معدے کے مریض ہو گے ہیں، اور ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو ٹائمنگ کی بے تحاشا ادویہ کھا کھا کر تنگ آ چکے ہیں، منی کا پتلا پن، منی کا کم پیدا ہونا، ٹائمنگ کا مسلہ ہونا سپرم کا کم ہونا، ان تمام امراض پر آنکھیں بند کر کے استعمال کر سکتے ہیں
نسخہ الشفاء : تخم سروالی 100 گرام، ملٹھی 100 گرام، ستاور 50 گرام، چہارمغز 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : آدھا چمچ چائے والا صبح شام کھانے کے بعد دودھ کے ساتھ 15 دن کے اندر آپ کو بے انتہا فائدہ ہوگا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

بالوں کے تمام مسائل کیلئے، بہترین علاج

بالوں کے تمام مسائل کیلئے، بہترین علاج
بالوں کا گرنا بالوں کی گروتھ کا رک جانا خشکی سکری چمک پیدا کرنے کیلیے اور بالوں کو گھنا اور لمبا کرنے کیلئے
نسخہ الشفاء : کالے ماش ثابت 100 گرام، آملہ حشک 70 گرام، سیکا کائی 50 گرام، میتھی دانہ 30 گرام
لیموں کے خشک چھلکے 5عدد
ترکیب تیاری : ان تمام اشیاء کوپیس کر سفوف بنالیں، دو گلاس گرم پانی میں تین چمچ سفوف ڈال کر آدھے گھنٹے کےلیے بھگو کر رکھ دیں، اور پھر اس سے سر کو اچھی طرح دھوئیں۔
ایک ماہ مسلسل استعمال کرنے سے بالوں کے تمام مسائل چھٹکارا پائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

سنگھاڑے، کے بے شمار فوائد

سنگھاڑے، کے بے شمار فوائد
سنگھاڑے دیکھنے میں یہ دل کو بھانے والے نہیں اور نہ ہی ان کا ذائقہ بہت زیادہ اچھا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم سیاہی مائل براؤن چھلکے میں چھپے اس چیز کو نظر انداز کردیتے ہیں جو سردیوں میں گلی کوچوں میں ریڑھیوں پر بک رہا ہوتا ہے
مگر کچھ لوگ اس کے خستہ ساخت اور میٹھے ناریل جیسے ذائقے کو پسند کرتے ہیں، تاہم لوگوں کو اس کے غذائی فوائد کے بارے میں معلوم ہو تو بہت کم ہی اسے ایک جانب رکھنا پسند کریں۔
جنوبی ایشیاء میں عام اس میوے یا پھل کو سنگھاڑا کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ پانی پھل سمیت اس کے متعدد نام ہیں، یہ سست رفتاری سے بہتے پانی میں اگتا ہے جس کی گہرائی پانچ میٹر تک ہوتی ہے اور اسے پورایشیاءاور افریقہ کے گرم درجہ حرارت والے حصوں میں ہی تلاش کیا جاسکتا ہے۔
سنگھاڑے سردیوں میں منہ چلانے کے لیے بہترین چیز ہے، چونکہ یہ ہلکے بہتے پانیوں پر اگتا ہے اس لیے پھل میں اس وقت کچھ نقصان دہ مواد ہوسکتا ہے جب اسے تازہ تازہ فروخت کیا جائے مگر مناسب طریقے سے دھونے کے بعد اس کا توازن بحال ہوجاتا ہے اس کے چھلکے اتارنے یا کسی مشروب میں ٹکڑے کرکے ڈالنے، سلاد میں اضافے، سوپ، سالن یا کری میں ڈالنے سے قبل سات منٹ تک ابالا، بھونا یا بھاپ میں رکھا جائے تو بہتر ہے، اسے پیزا کی اوپری سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ پورے چکن میں بھرا جاسکتا ہے، اسے پاﺅڈر بناکر کیک اور پڈنگز بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اچار کے طور پر ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ پکنے کے بعد بھی اس کے کرکرے پن کا بیشتر حصہ باقی رہتا ہے۔ بہت کم افراد اس کے بارے میں جانتے اور کھاتے ہیں حالانکہ یہ متعدد طبی فوائد کا حامل ہے، اس پھل کو خام یا ابال کر کھایا جاتا ہے، اس کے خشک پھل کو چکی میں ڈال کر آٹا بھی بنایا جاتا ہے جسے سنگھاڑے کا آٹا کہا جاتا ہے جسے متعدد مذہبی رسومات میں استعمال کیا جاتا ہے اور اسے ہندو برادری اپنے روزوں کے دنوں میں جیسے نواتری میں پھل ہار (پھلوں کی غذا) کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
غذائیت بخش اجزاءسے بھرپور
تازہ سنگھاڑے کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، آئرن، آیوڈین سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ اس میں میگنیشم، کیلشیئم، پوٹاشیم، زنک، کاپر اور ملٹی وٹامنز کی دوگنی مقدار ہوتی ہے اور یہ لگ بھگ سال بھر دستیاب رہتا ہے۔
ایک متوازن غذا
یہ صحت مند زندگی کے لیے مثالی غذا ہے، بھینس کے دودھ سے موازنہ کیا جائے تو آدھا کپ سنگھاڑوں میں صرف 0.1 گرام چربی یا فیٹ، 14.8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.9 گرام پروٹینز، 22 فیصد مزید ایسے منرلز اور اجزاءشامل ہوتے ہیں،صرف 6 کیلوریز، صفر کولیسٹرول، کم نمک اور روزمرہ کے لیے ضروری 10 فیصد وٹامن بی سکس اور بی سیون اس کا حصہ ہیں جو دماغ اور جسم کی قوت مدافعت کو صحت بنانے میں معاونت کرتے ہیں، اسی طرح تھائی اے من اور ریبو فلوین پروٹین جسم کو اپنے اندر موجود خوراک کو توانائی میں منتقل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ چونکہ اس میں فیٹ نہیں ہوتا اس لیے یہ صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
بیکٹریا کش، وائرس کش اور انسداد کینسر
سنگھاڑے پولی فینولک اور فلیونوئڈ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بیکٹریا اور وائرس کش ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر کی روک تھام کا کام بھی کرتے ہیں جبکہ معدے اور تلی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تلی میں آنے والی کمزوری کی علامات جیسے منہ کا ذائقہ خراب ہونا، نیند نہ آنا، خود کو بیمار محسوس کرنا، تھکاوٹ، سوجن یا پیشاب کے انفیکشن کو بھی دور کرتے ہیں۔
یرقان اور دیگر امراض کے خلاف جنگ
زہریلے اثرات دور کرنے کی خصوصیت کے ساتھ یہ پھل ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے جو یرقان کا شکار ہو۔ اسی طرح یہ تھائی رائیڈ (گردن میں سانس کی نالی کے قریب بے نالی غدود) کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے، جسم کو ٹھنڈا کرنے، منہ میں لعاب دہن کو بڑھاتا ہے اور پیاس بجھانے کا کام بھی کرتا ہے۔
یہ پھل پیشاب کے انفیکشنز کے لیے بھی مفید ہے، سوجن کو دور کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔
یہ توانائی بڑھا کر تھکاوٹ کو دور بھگاتا ہے اور زخموں سے خون کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے ساتھ متوازن سوڈیم کے باعث بلڈ پریشر اور پانی کو ریگولیٹ کرتا ہے، سنگھاڑے کے بیجوں کے جوس اور عرق خسرے جیسے امراض کے خلاف موثر ثابت ہوتے ہیں، یہ لوگوں کا نظام ہاضمہ اور متلی وغیرہ کی شکایات کے علاج میں مددگار، جگر میں جمع ہونے والے کچرے کی مناسب صفائی، بلغم اور اضافی خون کا علاج، ہیضے اور پیچش کو کنٹرول، گلے کی سوزش، خون کی کمی، فریکچر اور پھیپھڑوں کے ورم جیسے عوارض کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
دوران حمل مدد فراہم کرے
سنگھاڑے کے آٹے سے بنائے جانے والا دلیہ زیادہ کریم والا ہوتا ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو جریان خون کو کنٹرول کرنے کے لیے اسے دیا جاتا ہے۔ اس کے خشک بیج خون کے بہاؤکو روک دیتے ہیں اور خواتین میں اسقاط حمل کے مسائل پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں سنگھاڑے کا دلیہ انتڑیوں کے لیے مفید ہے اور اندرونی حرارت کو دور کرتا ہے۔
صحت مند جلد اور بالوں کے لیے
سنگھاڑوں کے چھلکوں کے پاؤڈر سے بنایا جانے والا پیسٹ جلد کے سوجے ہوئے حصوں پر ریلیف کے لیے لگایا جاسکتا ہے، اس کے بیجوں کے پاؤڈر کو لیموں کے عرق کے ساتھ مکس کرکے جلد پر لگانے کو معمول بنانے سے سوزش جلد کے علاج میں مدد ملتی ہے اس کے غذائی فوائد صحت مند بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں اسے آیورویدک اور یونانی ادویات میں کافی استعمال کیا جاتا ہے۔
سنگھاڑے کے حوالے سے چند احتیاطیں
ان تمام تر فوائد کے برعکس کچھ احتیاطبی تدابیر کو اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے، جس کا انحصار کسی فرد کے نظام ہاضمہ پر ہوتا ہے۔ ایک صحت مند شخص دس سے پندرہ گرام سنگھاڑے روزانہ کھا سکتا ہے مگر اس سے زیادہ گیس پیدا ہونے یا معدے میں درد کا باعث بن سکتا ہے، وہ لوگ جو قبض کے شکار ہو انہیں اس سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
اسے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد تک پانی پینے سے گریز کرنا چاہئے۔ ذیابیطس کے مریض اس کی معتدل مقدار استعمال کریں کیونکہ تازہ پھل میں نشاستہ اور کاربوہائیڈریٹ کافی زیادہ ہوتا ہے۔
سنگھاڑوں کو خریدتے ہوئے خیال رکھیں کہ وہ مضبوط، جھریاں نہ ہو اور کہیں سے نرم نہ پڑ چکا ہے ورنہ جب آپ چھلکے اتاریں گے تو آپ کو نرم اور نرم گودا ملے گا۔ ایسے سنگھاڑوں کو نہ کھائیں جو دیکھنے میں ناکارہ لگ رہا ہو یا اس کا ذائقہ خراب ہو۔
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تبخیر معدہ یا گیس پرابلم کیوں ہوتی ہے؟

تبخیر معدہ یا گیس پرابلم کیوں ہوتی ہے؟
اس تحریر کو لازمی طور پر لفظ با لفظ پڑھیں ہو سکتا ہے آپ بہت سی بیماریوں سے بچ جائیں۔
تبخیر کسے کہا جاتا ہے؟
ہمارا زندگی گزارنے کا طریقہ ماڈرن دور میں بدل گیا ہے۔ ہم کھاتے زیادہ ہیں اور محنت کم کرتے ہیں۔ اسی طریقہ زندگی کی وجہ سے ہمارے معدے میں غذا کم ہضم ہوتی ہے اور بجائے اس کے کہ ہم معدے کو درست کریں، ہم دن میں دس دس بار کھاتے پیتے رہتے ہیں اور چکن فارمی مرغ، کڑاہی گوشت (جو پتہ نہیں کس جانور کا ہوتا ہے) وہ کھا کر ہاضمے کا عمل تیز کرنے کے لئے اوپر سے چار چار پانچ پانچ کولڈ ڈرنکس چڑھا لیتے ہیں۔ جس سے ہمارے معدے کے اندر اوجھڑی کے وہ کانٹے گل سڑ جاتے ہیں جو غذا کو ہضم کرتے ہیں۔ پھر معدہ کے اس کام کو درست کرنے کے لئے ہم ہمیشہ کولڈ ڈرنک کا ہی سہارا لیتے ہیں۔ اگر نہ پئیں تو کھانا ہضم ہی نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ شوقیہ طور پر لٹر کی بوتل پکڑ کر ایک سانس میں ڈکار جاتے ہیں۔ میرے بھائی ہم اپنے ساتھ خود ہی دشمنی کررہے ہیں۔
معدے میں جب غذا پڑی رہتی ہے اور ہضم نہیں ہوتی تو اس کے اندر ایک طرح کا تغیر رونما ہوتا ہے اس کی چند مثالیں دے رہا ہوں کہ آپ کا طرز زندگی شاید بدل جائے
گھر کا گندھا ہوا آٹا ایک مخصوص مدت تک پڑا رہے تو پھول جاتا ہے۔ جسے خمیرہ آٹا کہتے ہیں۔ اس کا ذائقہ بدل جاتا ہے اور کھانے کے قابل نہیں رہتا۔ اس کے اندر 2 چیزیں پیدا ہوجاتی ہیں جو اسے ناکارہ بنا دیتی ہیں۔
گرمیوں میں بند کمرے میں یا بند برتن میں سالن زیادہ دیر تک پڑا رہے تو سڑجاتا ہے، اس کے اندر بدبو پیدا ہوجاتی ہے اور کیمیکل ری ایکشن ہوجاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں سالن کے اندر خودبخود ایک ابال پیدا ہوجاتا ہے اور چکھنے سے تھوڑا کھٹا محسوس ہوتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کھانے میں دو چیزیں اضافی پیدا ہوگئیں ہیں۔ جو یہ ہیں
ہوا یعنی گیس 2- کھٹا پن یا ترشی یا تیزابیت
ان دو مثالوں کو مدنظر رکھ کر آپ سمجھیں کہ یہ برتن جس کے اندر غذا پڑی ہوئی ہے وہ آپکا معدہ ہے۔ اسی طرح جب معدے کے پٹھے اسکا فعل ہم نے خود خراب کردیا ہو تو معدے کی کمزوری کی وجہ سے غذا زیادہ دیر تک معدے میں پڑی رہتی ہے اور ہضم نہیں ہوتی۔ اس کے اندر بھی بدبو اور ہوا پیدا ہوجاتی ہے۔ اس عمل کو تبخیر، گیس، ریح یا تیزابیت کہتے ہیں۔ اب اگر آپ فرض کریں یہ معدے کے اندر پڑی ہوئی غذا جس کے اندر بدبو بھی ہے، اور تیزابی خراب مادہ بھی ہے یہ ہضم ہوجاتی ہے جلد یا بدیر تو کیا ہوگا؟ تھوڑا غور فرمالیں۔
اس سے اچھی قسم کا خون نہیں بنے گا۔ اور اگر بن بھی گیا تو اس ناقص اور ردی خون سےعضلات، شریانیں، پٹھے، گردے، مثانہ، تمام جوڑوں کے نظام میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے اور اس کے نتائج بڑے بھیانک اور خطرناک ہو سکتے ہیں۔
اس کے باعث، سینے یا پیٹ کی جلن، معدے کا ورم، معدے کے زخم یا السر، دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا، پیٹ میں درد، شوگر، دل کی شریانوں کا تنگ ہوجانا، مختلف قسم کے وسوسے، جلدی تھک جانا، جوڑوں کی دردیں، سستی، اعصابی کمزوری، مثانے کی کمزوری، قطرہ قطرہ پیشاب آنا، نیند نہ آنے کا مسئلہ، سرعت انزال، جلدی بڑھاپے کے آثار وغیرہ شامل ہیں۔
غذا کے زیادہ دیر معدے میں پڑے رہنے کی وجہ سے اسکی غذائیت ختم ہوجاتی ہے۔ یعنی آپنے صرف اپنا پیٹ بھرا ہے۔ غذا کے اندر موجود وٹامن، فولاد اور کیلشئیم وغیرہ مناسب طور پر جسم میں جذب نہیں ہوتے اور جب جذب نہیں ہوتے تو جسم میں کمزوری پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے، جسم کے اندر کا “ڈاکٹر” جب خود بیمار پڑجائے تو وہ بیماریوں کو جسم میں پیدا ہونے سے بچا نہیں پائےگا۔ جسم کی مدافعتی طاقت ختم ہو کر رہ جائے گی۔
اس کا علاج کیسے کیا جائے؟
اگر معاملہ زیادہ نہ بگڑا ہو تو کسی دوا کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا علاج آپ کے اپنے پاس ہے۔ اس کے لئے صرف چند احتیاطیں کرلیں، کچھ چیزیں چھوڑ دیں آپ خودبخود تندرست ہوجائیں گے۔ وہ تدابیر میں نیچے دے رہا ہوں آپ عمل کرنے کی طرف آئیں
ہمارے پیارے پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم ہمیشہ کھانے سے کچھ وقت پہلے پانی پی لیا کرتے تھے یا کبھی کبھار درمیان میں نوش فرماتے تھے۔ کھانے کے بعد آپ صل اللہ علیہ وسلم کبھی بھی پانی نہیں پیتے تھے۔ اس سے ہوتا کیا ہے؟ ہمارا معدہ ایک بڑے تندور کی طرح کام کرتا ہے۔ اس کے اندر کی فضا بہت گرم ہوتی ہے۔ جب ہم غذا کھاتے ہیں تو معدہ مزید تپ جاتا ہے تاکہ غذا ہضم ہوجائے اور ہم کیا کرتے ہیں اس تپے ہوئے تندور کو تباہ کرڈالتے ہیں۔ اس حالت میں نارمل پانی بھی نقصاندہ ہوتا ہے اور ہم ٹھنڈا ٹھار پانی یا کولڈ ڈرنک غٹا غٹ معدے میں انڈھیل لیتے ہیں۔ کھانا کھانے یا کوئی بھی چیز کھانے کے کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی نہ پیئیں۔
 کھانا کھانے کے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی ضرور کریں۔ اگر ٹائم نہیں ہے تو 10 یا 15 بیٹھکیں نکال لیں۔
 کولڈ ڈرنک اپنی عادت نہ بنائیں۔ کیا یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں اپنی زندگی پیسے دے کر تباہ کر ڈالیں۔ یہ ایک ایسا زہر ہے جو معدے کے کانٹے برباد کردیتا ہے۔ معدہ بیکار اور ہڈیاں بھربھری کردیتا ہے۔ پٹھے کمزور کرتا ہے، گردے ناکارہ کرڈالتا ہے۔
رات کا کھانا سونے سے کم از کم 3 گھنٹے پہلے کھایا جائے۔
کھانا کھانے کے فوری بعد ہم بستری نہ کی جائے اور مشت زنی کے شوقین بھی اپنا شوق پورا نہ کریں۔ کم از کم بھی 3 گھنٹے کا وقفہ کرکے بیوی کے قریب جائیں۔
رات کے کھانے کے بعد کم از کم آدھ گھنٹے کی چہل قدمی کریں۔
ہمارے پیارے پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ آپ کھانے کے بعد کوئی میٹھی چیز کھایا کرتے تھے۔ آپ لوگ کوئی خاص اہتمام نہ کریں میٹھی ڈش کا ٹائم نہیں ہے آپ گھر سے باہر ہیں یا گھر میں ہیں تھوڑا سا گڑ  کھانے کے بعد اپنی زندگی کا معمول بنالیں۔ اس میں بہتر ہے زیادہ سفید گڑ نہ لیاجائے کیوں کہ اس کے اندر کیمیکل ہوتا ہے۔ اچھا گڑ وہی ہے جو تھوڑا گہرے رنگ کا ہو۔
اکثر لوگ “پھکی” کھانے کے شوقین ہوجاتے ہیں بلاضرورت یا ہروقت پھکی کھانا بھی کولڈ ڈرنک کی طرح معدے کو نقصان دیتا ہے۔
زندہ رہنے کے لئے کھائیں۔ نہ کہ کھانے کے لئے زندہ رہیں۔ پیٹ زیادہ نہ بھریں۔ ہمارے پیارے پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی حکمت ہے کہ پیٹ کے چار حصے کریں۔ ایک حصہ پانی کے لئے، 2 حصے کھانے کے لئے اور ایک حصہ ہوا کے لئے چھوڑا جائے۔ جو کوئی بھی اس پر عمل کرے گا کبھی بیمار نہیں ہوگا۔ ہم کیا کرتے ہیں کوئی شادی کا فنکشن ہو تو ایک دن پہلے کھانے کا فاقہ کرلیتے ہیں اور فارمی چکن یا مٹن گلے تک پیٹ میں بھر لیتے ہیں اور اوپر سے کولڈ ڈرنک پی لیتے ہیں اور گھر آکر طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔
کھانا ذائقہ لے کر کھائیں۔ خوب چباچباکر کھائیں، منہ کا لعاب ایک بہترین دوائی ہے جو ساتھ ساتھ غذا میں شامل ہوتی رہتی ہے اور کھانا ہضم ہوجاتا ہے۔ سنت کے مطابق کھائیں زیادہ ماڈرن مت بنیں چمچ کانٹا اپنی زندگی سے نکال دیں۔ اور سب سے بہتر دوا کھانے کے بعد پانی نہ پینا اور ہاتھ کی انگلیاں چاٹنا ہے۔ ہمارے پیارے پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم کے اس عمل کو میڈیکل سائنس نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ہمارے ہاتھ کی انگلیوں کے پوروں میں ایک ایسا مادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کے فعل کو ٹھیک رکھتا ہے اور غذا جسم کا حصہ بنتی ہے۔ اگر کوئی آپکے انگلیاں چاٹنے کے عمل پر تنقید کرتا ہے یا مذاق کرتا ہے تو یوں سمجھیں وہ ہمارے پیارے پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم کی سنت کی توہین کامرتکب ہورہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے انگلیاں چاٹنے کے عمل پر لطائف بنا رکھے ہیں۔ اللہ سے ڈریں کہیں اسی پر آپکی پکڑ نہ ہوجائے۔ انگلیاں چاٹنے کو اپنا معمول بنائیں اور غذا بھی ہضم کریں اور ثواب بھی لیں، پنجابی میں کہتے ہیں “نالے چبڑیاں نالے دو دو”۔
کھانا کھاتے ہوئے اگر کوئی پاس کھڑا ہے اس کو بھی دعوت دیں، اس سے آپ کے رزق میں کمی نہیں آئےگی بلکہ اضافہ ہی ہوگا۔ اور اگر کسی کو دعوت دینے کا آپکا مزاج نہیں ہے تو پھر کسی کے سامنے مت کھائیں۔ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپکا کھانا آپ کو ہضم ہی نہ ہو سکے اور نظروں میں آجائے۔ نظر ایک ایسا تیر ہے جو ہاتھی کو بھی گرا دیتی ہے۔ اسی لئے ہمارے پیارے پیغمبر صل اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہوا ہے کہ اپنے گھر میں پکا ہوا کھانا اپنے پڑوسی کو بھی بھجواؤ جس کے گھر میں آپ کے گھر کے کھانے کے پکنے کی خوشبوجارہی ہے۔ اس میں بھی یہی حکمت کارفرما ہے کہ آپ اس کے حسد کا شکار نہ ہوجائیں اور آپ کا یہی کھانا کہیں آپکی بیماری کا باعث نہ بن جائے۔ زندگی کو بہتر طور پر گذارنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک اور کھانے کا انداز سنت کے مطابق کرلیں۔ اللہ آپکو ہنستا مسکراتا رکھے۔
آخر میں آپ سب کی صحت کے لئے دعاگو ہوں، اللہ آپکو ہمیشہ اپنی خاص رحمت سے نوازے، صحت ہے تو زندگی ہے۔ اللہ آپکو کسی کا محتاج نہ کرے اور ہمیشہ آپکو اپنی آمان میں رکھے۔ آپ سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست ہے کیونکہ جو دوسروں کے لئے خلوص کے ساتھ دعا مانگتا ہے سمجھ لے وہ اپنے لئے مانگ رہا ہے۔ دعاؤں کا طالب
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

شربت بانسہ برائے امراض سینہ کیلئے

شربت بانسہ برائے امراض سینہ کیلئے
نہایت اعلی چیز ہے، نزلہ زکام کیرا کھانسی، دمہ میں بہت فائدہ مند ہے
نسخہ الشفاء : برگ بانسہ 500 گرام، فلفل دراز 10 گرام، چینی 5 کلو، پانی 6 کلو، کے اندر برگ بانسہ بھگو دیں 6 گھنٹے کے بعد جوشاندہ بنائیں پانی آدھا رہ جائے تو چینی شامل کرکے شربت بنا لیں نیم گرم رہ جائے تو فلفل دراز باریک پیس کر شامل کرکے مکس کریں،  دن میں تین بار ایک ایک چمچ استعمال کریں