الشفاء : ناتوانی، نامردی، ضُعف، عنانت
معلومات مخصوص مستند اطبائے کرام کیلئے
اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ جب تک تمام اعضاء کی کارکردگی درست اور ان کا باہمی ارتباط باھمی فطری نسبتی حسن توازن کی میزان پر موزون رہتا ہے تب تک صحت قائم رہتی ہے۔ یاد رہے قوت کا تعلق گلینڈز کے ساتھ ، احساسات و جذبات کا تعلق دماغ کے ساتھ ، جب کہ باہ یعنی خیزش و حرکت کا تعلق قلب کے ساتھ ہے۔
اصول علاج
سب سے پہلے سبب تلاش کیا جائے ، اس مرض کی وجوہات مثلا ذکاوت، جریان، سرعت، احتلام، وغیرہ کا تدارک کیا جائے، اس کے بعد خوردنی و مقامی مقویات، مبہیات، مہیجات اور مناسب اطلیہ ( طلاء ) کا استعمال کروایا جائے ، جریان یا ذکاوت دماغ و اعصاب کے خلیات کی تیزی اور نتیجتا بلغمی رطوبات کی کثرت کا مظہر ہے
سرعت انزال، جگر اور غدد ناقلہ کے، خلیات کی تیزی اور کیفیاتی طور کر حرارت کی زیادتی اور مادی طور پر صفراء سے مادہ کی رکت ( پتلا ہونا ) کا مظہر ہے احتلام کی وجہ قلب و عضلات کی تیزی، مادی طور پر سوداء اور ریاح کی کثرت کا مظہر ہے
علاج
جریان کی صورت میں محرکات قلب، ذکاوت حس کیلئے، مسکنات دماغ و اعصاب، سرعت کیلئے، محرکات دماغ و اعصاب، جب کہ احتلام کی صورت میں محرکات کبد و اغذیہ و ادویہ دینا ھی یقینی اور درست طریقہء علاج ہے جب سبب دور ہو جائے تو تعدیل مزاج کے بعد قوت بڑہانے کیلئے مقویات دیں ، تاکہ جگر ، گردے اور فوطے قوت سے لبریز ہو جائیں اگر خیزش و انتشار کی کمی ہو تو مبہیات و مقویات قلب اغذیہ و ادویہ دیں تا کہ ریاح صالحہ پیدا ہو اور دوران خون مخصوص اعضاء تک پوری قوت سے پہنچے، اگر مقامی نقص ہو تو بطور طلاء عضوی فعل کی رعایت ملحوظ رکھا کر طلاء تجویز کیا جائے، مثلا کسر و صغر و کجی کیلئے مرطوب طلاء، صلب کیلئے طلائے یابس و مقوئ عضلات، خیزش کیلئے طلائے مہیج و جاذب جو دوران خون کو عضو کی طرف تیز کر دے یاد رہے جوانی کا تعلق سب سے زیادہ خصیتین کی صحت سے وابستہ ہے اگر خواہش کی کمی ہو تو مقامی دغدغہ پیدا کرنے والی مہیج ادویہ استعمال کروانا چاہیئے ۔
چند ادویہ : ذکاوت کیلئے، چاندی اور قلعی کا کشنیز والا مکلسہ جس میں 1 : 4 کھار کشنیز ملی ہو
جریان، چاندی اور مرجان کا مکلسہ خاص 1 جزو سفوف مغلظ 8 جزو میں ملا کر دیں
سفوف مغلظ ، موصلی انڈیا، ثعلب مصری، مصطگی رومی اصلی، جاوتری، بنسلوچن اصلی، روح لولوی سب برابر وزن
احتلام، سونٹھ ، ثناء مکی ، قفرالیہود، نمک طعام، قشر بندق ہندی، کبریت مدبر، خردل، ہر واحد 50 گرام، دند مدبر 20 گرام
مقوی خاص، مکلسہ الماس 1 جزو، مکلسہ ذہب 2 جزو، مکلسہ فضہ 4 جزو، مکلسہ یاقوت 4 جزو، روح مرواریدی 4 جزو، مکلسہ عقیق یمنی 4 جزو، مشک 1 جزو، عنبر 2 جزو، زعفران 4 جزو ،مومیائی اصلی 4 جزو
مقوئ متوسط، مکلسہ زنجفر خاص 1 جزو، ازراقی مدبر خاص 2 جزو، جدوار 4 جزو، عقرقرعا قرعا 4 جزو، کیسر 4 جزو، بیخ ہروی نصف جزو
مقوئ عام ،ازراقی مدبر خاص 4 جزو، مکلسہ مس نصف جزو، سلاجیت ح7سب ضرورت
نوٹ ؟ ان سب ادویہ کے طرق صناعت لکھے جا چکے ہیں اس لیئے دوبارہ پوچھنے کی زحمت نہ کی جائے امید ہے مجھے اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں گے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal