Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

طلاء بجلی عضو خاص آلہ تناسل کی لمبائی اور موٹائی، کا علاج

طلاء بجلی عضو خاص، کا علاج
نسخہ الشفاء : خراطین مصفی 10 گرام، جونک 10 گرام، بیربہوٹی 10 گرام، زفت رومی 10 گرام، فرفیون 10 گرام، جندبید ستر6 گرام، عقرقرحا 6 گرام، جائفل 6 گرام، لونگ 6 گرام، رس پیاز 100 گرام، روغن زیتون 100 گرام، روغن بیضہ مرغ 100 گرام، روغن سانڈہ 100 گرام،زعفران 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویات کو خوب رگڑ کر رکھیں روغن زیتون کو ایک کڑاہی میں ڈالکر اس میں رس پیاز ڈالیں اور آگ پر رکھیں سوائے زعفران فرفیون اور بیربہوٹی کےباقی تمام ڈال کر ہلکی آگ پر جوش دیں جب رس پیاز خشک ہوجائے تو آہنی دستہ کے ساتھ خوب رگڑائی کریں اور کڑاہی آگ سے اتار لیں گرم روغن میں آخر میں بیربہوٹی زعفران فرفیون ملاکر خوب رگڑائی کرکے شیشی میں محفوظ رکھیں
ترکیب استعمال : رات کو عضوتناسل کو کپڑے سے تین چار بار رگڑ کر صاف اور گرم کرلیں, ایک سرحشفہ اور پیشاب کی نالی چھوڑ کر چند قطرے طلاء ڈال کر انگلی کی مدد سے مالش کرکے جذ ب کریں اور اوپر ربڑ والا شاپر لپیٹ کر نرمی سے دھاگہ لپیٹ لے, صبح تازہ نیم گرم پانی صابن سے دھولیں, بغیر آبلہ دانوں کے برق کی طرح اثر کرے گا
فوائد : سستی کوتاہی لاغری استرخائی کمزوری جوانی کی غلط کاریوں کا شکار  خون کی نسوں کو کھول کر خون کی روانی کرکے انتشار میں اضافہ,  پٹھوں کو طاقتور بناتا ہے, آلہ تناسل کی لمبائی اور موٹائی میں اضافہ کرتا ہے, اس طلاء کے ہوتے ہوئے کسی دوسرے کی ضرورت نہیں نہائیت مجرب آزمودہ ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

معلومات الشفاء : پیٹ میں گیس، دردر اور پیٹ کا بڑھنا

معلومات الشفاء : پیٹ میں گیس، دردر اور پیٹ کا بڑھنا
معلومات الشفاء : اللہ رب العزت نے انسانی کارخانہ (بدن) کو اپنی زبردست قدرت کاملہ سے بنایا ہے۔ جس تک مکمل رسائی شاید کسی کو کبھی بھی نہ ہو۔ لیکن یہ بھی اللہ کی اپنے بندوں عنائیت ہے کہ وہ بوقت ضرورت اور بقدر ضرورت انسان پر اپنی قدرت کو آشکار کرتا رہتا ہے۔ جنہیں انسان اپنے تجربے یا سائنس کا نام دیتا رہتا ہے۔ اسی میں طب (میڈیکل سائنس) بھی ہے۔
انسانی بدن مختلف قسم کے ایسڈز اور الکلائن کا مجوعہ ہے۔ جو کہ بدن کی ہڈیوں، عضلات، اعصاب وغیرہ میں استعمال ہوتے ہیں یہ ایسڈز اور الکلائن ہماری خوراک سے بھی حاصل ہوتے ہیں، نیز ہمارا جسم انہیں خود کار طریقہ سے بھی تیار کرتا اور انہیں استعمال کرتا ہے۔ منہ سےغذا کھا نے کے بعد ہمارا معدہ اسے ہضم کرنے اور اس کے اجزاء کو علیحدہ علیحدہ کرنے کے لیئے اپنے کیمکلز اس غذا میں شامل کرتا ہے۔ جس میں بنیادی حیثیت، ہائیڈروکلورک ایسڈ (نمک کے تیزاب) کو حاصل ہے یہ تیزاب خوراک کے معدہ میں پہنچتے ہی ایک خاص مقدار میں معدہ کی دیواروں سے سیکریشن کرتا ہے۔ اگر اس کی مقدار زیادہ ہوجائے تو معدہ زخمی ہو کر السر (زخم) بن جاتا ہے۔ اگر کم ہو یا خوراک میں شامل نہ ہو تو خوراک ہضم نہیں ہوتی اور اس کے اجزاء پوری طرح علیحدہ نہیں ہوتے۔ جس کے باعث اچھی خوراک بھی بدن کو توانائی دینے سے قاصر رہتی ہے۔ اور صحیح طرح ہضم نہ ہونے کے باعث معدہ اور آنتوں میں متعفن ہوتی رہتی ہے۔
جیسا کہ پہلے کہا گیا ہے کہ ایسڈز اور الکلائن کا توازن ہی جسم انسانی کو متوازن رکھتا ہے۔ اس کے غیر متوازن ہونے سے معدہ سے آنتوں اور وہاں سے فضلہ کے اخراج میں بھی روکاوٹ آجاتی ہے، اسی لیئے قبض کشا اور ہاضم ادویات کے نسخہ جات بھی مختلف ہوتے ہیں۔ جن کا مریض کی ضرورت کے مطابق ترتیب دینا ضروری ہوتا ہے، ورنہ وہ کام نہیں کرتے، اس طرح باقی امراض کے نسخہ جات بھی ہیں۔
معدہ اور آنتوں میں غیر ہضم غذا کی وجہ سے تعفن، نفخ پیدا ہوتا ہے۔ جس باعث درد بھی ہوسکتا۔ دماغ پر بوجھ، کندھوں، آنکھوں اور سر میں درد، بینائی کا کمزور ہونا، ثقل سماعت، بلڈ پریشر کی کمی یا زیادتی، حتی کہ بعض اوقات انجائنا یا درد دل کا بھی شائبہ ہونے لگتا ہے (اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس درد دل یا انجائنا کو شک سمجھ کر اس سے غافل ہوجائے۔ بلکہ بوقت ضرورت ادھر بھی دھیان دیا جائے)۔ نیند کا کم ہوجانا یا بہت زیادہ آنا بھی ہو سکتا ہے۔ پیٹ بھی پھول کر غیر معمول حد تک بڑھ جاتا ہے فطرت ہی فطرت کی بہترین دوست ہوسکتی ہے، غیر فطرت کو محبوب سمجھنا انسانی حماقت ہے۔ مالک کائنات نے ہر انسان کی ضرورت کی چیزیں اس کے علاقے میں ہی رکھی (پیدا) ہیں۔ اس لیئے اپنے علاقے میں پیدا ہونے والی غذا اور پھلوں کو ترجیع دیں۔ سادگی انسان کی فطرت ہے۔ جب اس سے منہ موڑ کر خواہشات سے دل لگایا جاتا ہے ہماری جسمانی فطرت اسے قبول نہیں کرتی۔ یوں ہماری خواہشات ہماری بربادی (بیماریوں) کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔
اچھا معالج انسان دوست ہوتا ہے۔ جو انسانی فطرت کو سمجھتا ہے۔
ہمارے کھانے پینے پر اگرچہ کوئی حکومتی قانون نہیں ہے، جس کی جیب میں پیسے وہ جو جی چاہئے کھائے پیئے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ فطرت سے بغاوت کی قدرت نے سزائیں رکھی ہیں۔ جب کوئی قانون قدرت کو توڑتا ہے تو اس کی سزا پر عمل درآمد کے قانون فوراً حرکت میں آجاتے ہیں۔ جیسے ایک وکیل ملکی قانون کو جانتا ہے ایسے ہی ایک طبیب جسمانی قوانین کی سمجھ بوجھ رکھتا ہے۔
آج سے 40، 50 سال پہلے تک اکثر بوڑھے اس کی تعلیم اپنی نسلوں کو دیتے تھے۔ اس لیئے وہ ادویات کے زیادہ محتاج نہیں تھے (یہ درست ہے کہ اس وقت طبی علوم اور میڈیکل سائنس اتنی وسیع نہیں تھی، لیکن جتنی تھی، وہ ان کے لیئے کافی تھی)
اس مختصر مضمون میں وہ سب تو نہیں لکھا جاسکتا، لیکن اگر چند نقاط کو سمجھ کر اس پر عمل کر لیا جائے تو امید ہے کہ آسانی رہے گی۔
فاسٹ فوڈز، فرائیڈ اشیاء، سوفٹ ڈرنکس اور بیکری کی اشیاء بالخصوص معدہ سے بنی ہوئی چیزوں سے حتی المقدر اجتناب کیا جائے۔
روزانہ صبح و شام کم از کم 1/2 گھنٹہ پیدل چلنے کا معمول ضرور بنایا جائے۔ بالخصوص رات کے کھانے کے بعد ۔ ہم نے اپنے بدن کا (فیزیکلی) استعمال کم کیا ہوا ہے، جبکہ ہم نے اپنے دماغ کو ایسا پھنسا دیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے سوچنے میں لگا ہوا ہے۔ایک شخص 8 گھنٹے مزدوری کے بعد 6، 7 گھنٹے آرام کر لے تو اس کی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔اس کے مقابلے میں ایک دفتری کام کرنے (دماغی سوچ بچار والا کام) کرنے والے کی تھکاوٹ 6، 7 گھنٹے میں دُور نہیں ہوتی۔ پھر کیا کہنا ان دماغوں کا جن پر خواہشات کا بھوت 24 گھنٹے سوار رہتا ہو۔ دماغ کو آرام کا پورا موقع نہ دینا انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا اور کمزور کردیتا ہے۔ دماغ کو سکون دینے کا ایک بہترین ذریعہ اللہ نے ہمیں نماز کی صورت میں عطا فرمایا ہے۔ جب مسلمان نماز میں ہوتا ہے تو اللہ اور نمازی کے درمیان سے تمام حجاب ختم کردئے جاتے ہیں، اللہ نمازی کی طرف پوری طرح متوجہ ہوتا ہے۔ نمازی جو اپنی نماز میں پڑھتا ہے اللہ وہ سب سنتا ہے، اور نمازی کے ہر جملہ کا جواب دیتا ہے۔ آخر میں اللہ کی طرف سے محبت کے ساتھ یہ کہا جاتا ہے کہ میرے بندے تیری جو حاجت، ضرورت ہے مجھے بتا۔ اتنا کریم آقا جس کے قبضے میں سب کچھ ہے، جو سب کچھ کرنے کی طاقت اور قدرت رکھتا ہے، اس کی طرف نماز میں پوری طرح متوجہ ہو کر اپنے دکھ اسے سنانے اور اپنی ضروریات اس کے سامنے رکھنے والا کب محروم رہ سکتا ہے۔ ایسے پانچوں وقت کی نماز پڑھ کر دیکھیں، کیسے دل، دماغ اور روح کو سکون ملتا ہے۔ اپنے جسم کو ہم ایک مشین کی طرح سمجھیں۔ اگر یہ ٹھیک چلے گی تو دنیا کی باقی مشینیں بھی ٹھیک چل سکتی ہیں۔ اگر یہ خراب ہو گئی تو باقی مشینیں بھی بیکار ہوجائیں گی۔ ہم اپنی چلتی ہوئی مشین (گاڑی) کے خراب ہونے کا انتظار نہیں کرتے۔ بلکہ وقتاً فوقتاً اسے مکینک سے چیک کرواتے رہتے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ گاڑی دواران سفر خراب ہوجائے۔ ہماری جسمانی گاڑی سڑک پر چلنے والی گاڑی سے زیادہ اہم ہے۔
اس لیئے اپنے بیمار ہونے کا انتظار مت کیجیئے۔ بلکہ اپنے معالج سے ہمیشہ رابطہ میں رہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

مجرب برائے اسقاط حمل اس سے بہتر دوائی فی الحقیقت کوئی نہیں

مجرب برائے اسقاط حمل اس سے بہتر دوائی فی الحقیقت کوئی نہیں
پتھر کی چٹانوں میں ایک چیز سفید چمکدار ملائم و براق بے مزہ ملتی ہے ( کالے یا سفید پتھر کی چٹانوں کو توڑنے والے مزدور جانتے ہیں) بقدر ایک رتی اور 1 گرام، بنسلوچن مسحوق اور ایک یا دوعدد منقی  میں ملاکر ہر ماہ کے شروع میں صرف ایک دن کھائیں انشاء اللہ پھر اسقاط حمل نہیں ہوگا اور انشاء اللہ لڑکا ہی ہوگا ، عجیب عظمت و شرف کی یہ دوا ہے بار بار کی آزمودہ ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

دا نتوں کا، منجن ماسخورہ کیلئے، دیسی علاج

دا نتوں کا، منجن ماسخورہ کیلئے
نسخہ الشفاء : گل سپاری سرخ 60 گرام، مازو سبز6 گرام، عقر قرحا 6 گرام، پھٹکڑی سفید بریاں 6 گرام، کوکنار6 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پاریک پیس کر سفوف بنا لیں
طریقہ استعمال : رات کو سوتے وقت پہلے نیم گرم پانی سے کُلی کرکے پھر 3 گرام لے کر دانتوں پر مل دیں, اور لعاب دہن تھوک منہ سے باہر گراتے رہیں, یہ عمل پندرہ منٹ کریں پھر کُلی کر لیں دن کو بھی استعمال کرائیں
فوائد : بارہا کا مجرب نسخہ ہے, اس کے استعمال سے ماسخورہ کا نام و نشان نہیں رہتا شرطیہ فائدہ

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

دیسی علاج، ما لیخو لیا – Melancholia

   دیسی علاج، ما لیخو لیا –  Melancholia
ما لیخو لیا کے لغوی معنی سیاہ خلط کالے پت کے (مردہ سودا کے ہیں) مالن یونانی زبان میں سیاہ کو او ر خولیاپت کو کہتے ہیں. ما لیخو لیا ایک مرض ہے جس میں بیمار کا گمان اور اس کی فکر بگڑ کر فاسد ہو جاتی ہے. اوردل میں خوف جاگزین ہو جاتا ہے. ما لیخو لیا میں خیال و فکر وگمان میں ان شکلوں کے مافق ہو جاتا ہے .جو روزمرہ کے معمولات زندگی میں سرانجام دیتاہے. مثلاً ایک شخص شیشے کے برتن بیچتا ہے. اب وہی دوکاندار اپنے آپ کو خیال کرتا ہے  کہ میں شیشہ کا برتن ہوگیا ہوں، اور وہ اس خوف سے کہ کہیں ٹوٹ نہ جائے آدمیوں اور پتھروں کے قریب بھی نہیں جایا کرتا.جس سے مریض وہمی ہو جاتا ہے. اور رنج وغم کے لئے آمادہ ہو جاتا ہے. کبھی مفلسی سے ڈرتاہے.اور کبھی اس وہم میں رہتا ہے. کہ اس مار دیا جائےگا. یا ایسی معمولی چیزوں سے جن سے ڈرنا بالکل مناسب نہیں مثلاً مر یض گزشتہ زمانہ کے خطرات اور دردوں کو یا اپنی کی ہوئی غلطیوں کو یاد کر کے یا آئندہ خوفوں کا وہم کرکے ڈرتا ہے، حتی کہ اس مرض میں اپنے قبر کا سوچ کرڈرا کرتے ہیں.بعض مریض ایسی چیزوں سے ڈرا کرتے ہیں. جن کا بظاہر سبب تو ضرور ہوتا ہے.جسے گولی کا لگ جانا چھت کا گرنا یا ایکسیڈنٹ کا ہونا مگر وہ اس میں حد سے گزر جاتے ہیں
اسباب
سرسام یا شدید بخاروں کے بعد کبھی یہ مرض ہو جاتا ہے. کبھی کثرت رنج وغم اور کبھی ضعف دماغ یا کثرت مباشرت سےیہ مرض پیدا ہوتا ہے. جو لوگ اتشک وسوزاک کے مرض میں مبتلا رہ چکے ہوں. اکثر کو یہ مریض ہو جاتا ہے گاہے بواسیر اور اور عورتوں میں حیض کی بندش اور لیکوریا  بھی اس مرض کا پیش خیمہ بن جاتے ہیں. اکثر جلق کے عادی مریض اس مرض میں مبتلا ہوتے دیکھے گئے ہیں. اور بعض مریض کثرت سے رویا کرتے ہیں. اور تنہائی پسند ہو جاتے ہیں
علامات
مریض کے چہرے پر زردی اور سیاہی غالب ہوتی ہے. آنکھیں  بے رونق ہو جاتی ہیں. جلد خشک اور ہاضمہ خراب رہتا ہے. فر ضی رنج وغم میں ڈوبا رہتا ہے. اور کچھ لوگ لڑنے جھگڑنے اور فساد پر آمادہ ہو جاتے ہیں
علاج
مریض کو پر فضا مقام پر منتقل کریں کُھلے باغات اور پہاڑوں کی سیر کرائیں. اطباء کو چاہیے. کہ مریض کو ہرگز ہر گز نہ کہے کہ یہ تمهارا وہم ہے . بلکہ اس کا اعتماد بحال کرائیں. اور دوست کے طرح پیش ائے. اگر سوزاک کے وجہ سے مرض ہو .تو سب سے پہلے نرم غذا دیکر نسخہ الشفاء حب ملین دو سے تین گولیاں دودھ کے ساتھ دیکر مسہل کرائیں. اورعلاج مکمل ہونے کے پر ہر پندرہ دن بعد نسخہ الشفاء حب ملین سے تنقیہ کرنا ضروری ہے
نسخہ الشفاء حب ملین
سوداوی بلغمی اور صفراوی امراض کے لئے بے حد مفید ہے. یورک ایسڈ ، نقرس گنٹھیا خارش جذام اتشک سوزاک اور ہر قسم کے جلدی امراض میں علاج سے پہلے دینا نہائیت ہی ضروری اور مفید ہے. اس کے کھانے سے بدن پیٹ اور خون کا صفایا ہو جاتا ہے. بدن میں جو سدے بنے جاتے ہیں اس کے کھانے سے سدوں کے نکلنے میں مدد فراہم کرنے اور تنقیہ کرنے میں بے نظیر ہے. اس میں خاص بات یہ ہےکہ ایک گو لی کے کھانے سے دو پاخانے اتے ہیں. اور تین گولی کھانے سے چھ پاخانے اتے ہیں. جب اس کا کھانا مطلوب ہو.تو ایک دن پہلے نرم غذا کھائیں.اور اس کے استعمال کے ساتھ نیم سیر نیم گرم دودھ پیئں پھر چار گھنٹے بعد نیم گرم دودھ دوبارہ پیئں. اور دوران استعمال کھانے سے اجتناب کریں صرف پانی پیا جا سکتا ہے. اگر بھوک لگے .تو نیم گرم دودھ پیا جائے. اس دوائی کے کھانے سے مادہ بکثرت خارج ہوتا ہے. مگر دودھ پینے کی وجہ سے ضعف بالکل نہیں ہوتا ایک حب سے قوی جسم آدمی کو پانچ حب تک دے سکتے ہیں اس کے کھانے سے گھبراہٹ اور الٹیاں آنے کی صورت میں دودھ کا استعمال سے گھبراہٹ ختم ہو جاتی ہے. اور الٹیاں آنے پر گھبرانا نہیں چاہیئے ایساروٹین کا حصہ ہے بعد از فراغ مسہل غذا نرم مثل کھچڑی کھانی چاہیئے
نسخہ الشفاء : شنگرف رومی 12 گرام، تنکار خام 25 گرام، حب السلاطین مدبر 50 گرام، دیسی لیموں 50 عدد
ترکیب تیاری : تینوں اوپر والے اجزاء کو باریک پیس کر کے کھرل میں ڈال کر ایک سے دو لیموں کا رس نچوڑ دیں اور زودار ہاتھوں سے کھرل کرتے جائیں. جب لیموں کا رس کم ہو جائے تو اور لیموں کارس دوائی پر نچوڑ دیں اسطرح پورے 50 لیموں کارس کھرل سے خشک کرکے گولیاں بقدر فلفل سیاہ بناکر شیشہ میں محفوظ کر لیں. ایک قیمتی نسخہ ہے اس کو دائمی قبض اور دیگر امراض میں استعمال کرکے خلق خدا کو فیض پہنچائیں اور سنبھال کر رکھ دیں. انشاءاللہ اگے چل کر اس طریقہ علاج میں یہ کافی کام آئیگا ا گر ضروت محسوس کریں. حب مسہل اخلاط ثلاثہ بھی دے سکتے ہیں جب مسہل سے فارغ ہو یہ منضج شروع کروائے جائیں
منضج سودا وبلغم
نسخہ الشفاء : عنب الثعلب 7 گرام،گل بنفشہ 7 گرام، گل سرخ 7 گرام ، تخم کانسی 7 گرام، بیخ کانسی 7 گرام، شاہترہ 7 گرام، بیخ بادیان 7 گرام، بادیان 7 گرام، پرسیاؤشان 7 گرام، گاؤزبان 5 گرام، گل گاؤزبان 5 گرام اصل السوس 5 گرام ، مویز منقی 10 دانہ، انجیر زرد 5 دانہ
ترکیب تیاری : ان تمام کو ادویات کو کوٹ کر آدھا کلو پانی میں بھگو دیں. صبح جوش دیکر صاف کرکے خمیرہ بنفشہ 35 گرام اس میں ڈا ل کر پیئں. یہ ایک روز کی دوائی ہے. اگر بخار ہو تو خاکسی 10 گرام کا اضافہ کریں اور اگر نزلہ ہو تو گل سرخ موقوف کردیں. اس طرح ساتھ روزتک دوائی پیئں اور آٹھویں روز ان دواوں کا اضافہ صر ف ایک دن کے لئے کریں
نسخہ الشفاء : سنامکی 7 گرام، مغز فلوس 70 گرام، گل قند 40 گرام، ترنجبیں 40 گرام، شیر خشت 40 گرام، روغن بادام 12 گرام
یہ ادویات مندرجہ بالا منضج میں حل کرکے 10 گرام، روغن بادام ڈالکر کرکے پی لیں
اس مسہل سے فارغ ہوکر آب دال مونگ یا یخنی کھچڑی مونگ کی کھائیں اور پیاس کے صورت میں عرق مکو پئیں اور اگلے روز اس مسہل کو نسخہ سے نکال کر منضج پندرہ دن تک جاری رکھیں. اور ساتھ ساتھ تدبیر ذیل بھی لیا کریں
نسخہ الشفاء : عرق مکو 10 گرام، عرق بادیان 10 گرام، تخم ریحان 5 گرام
ترکیب تیاری : تینوں کو رات اکٹھے ایک پیالے میں ڈال کر پندرہ دن صبح پئیں اور اس کے بعد دوائی شروع کریں 
نوٹ ؟ جو حکماء اس طریقہ علاج کو اپنائیں. تو بضلہ اللہ کامیابی کے قوی امکانات ظاہر ہونگے. اور انشاءاللہ بڑی بڑی خطرناک بیماریوں کا علاج اس طریقہ سے ممکن ہو جاتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal