ہمبستری کے مسائل، قرآن و حدیث کی روشنی میں
بیوی سے ہمبستری کرنا بھی صدقہ، ثواب ہے, مسلم 2329
Sex style – sex position
میاں بیوی کسی بھی طریقے سے ہمبستری کر سکتے ہیں یعنی کوئی بھی اپنا سکتے ہیں البقرہ 223، بخاری 4528 ، ترمذی 298
حیض کے دوران ہمبستری کرنا حرام ہے، البقرہ 222
حیض کے دوران غلطی سے ہمبستری کر لینے سے اگر حیض کا خون سرخ ہو تو ایک دینار اور خون زرد ہو تو نصف دینار صدقہ کر دینا چا ہیئے، ترمذی 137
ایک دینار ساڑھے چار ماشے یعنی تقریبا چار گرام کا ہوتا ہے
حیض کے دوران بیوی سے بوس و کنار، ساتھ لیٹنا اور ساتھ کھانا پینا وغیرہ جائز ہے، مسلم 694
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیوی کی دبر (پچھلے سوراخ) میں جماع کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے، ترمذی 1165 اور 216
دخول سے دونوں پر غسل واجب ہوجاتا ہے چاہے انزال ہو یا نہ ہو، بخاری 291، مسلم 783، ترمذی 111
ہمبستری کے فورأ بعد غسل کرنا واجب نہیں. اگر سونے کا ارادہ ہو تو استنجا اور وضو کر کے سو سکتے ہیں، مسلم 705، ترمذی 2924
دوسری یا تیسری بار ہمبستری کرنی ہو تو ہر بار درمیان میں غسل کرنا واجب نہیں. استنجا اور وضو کافی ہے ترمذی 140, 14
اگر کسی غیر عورت پر نظر پڑنے سے شہوت پیدا ہوجاۓ تو گھر جا کر اپنی بیوی سے ہمبستری کر لینی چاہیئے، مسلم 3407
بیوی سے عزل کرنا جائز ہے، بخاری 2229
عزل یہ ہے کہ جب آدمی کو انزال قریب ہو تو منی باہر گرا دے تاکہ بچہ پیدا نہ ہو. علماء نے عزل سے استدلال کرنے کے لیئے Temporary Tamily Planning condom کونڈم کو جائز قرار دیا ہے
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کا شیرخوار بچہ فوت ہو گیا, ان کے شوہر گھر آے تو انہوں نے ان کو کھانا دیا، رات کو ہمبستری کے بعد شوہر کو بتایا کہ اپنا بچہ فوت ہو گیا ہے. نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے برکت کی دعا دی، مسلم 6322
جب آدمی بیوی کو اپنی خواہش پوری کرنے کے لیۓ بیوی کو بستر پر بلاۓ تو اسے فورأ آجانا چاہیۓ اگرچہ وہ تنور پر (روٹی بنا رہی) ہو یا کسی سواری پر بیٹھی ہو، ترمذی 1169، ابن ماجہ 1853
اگر شوہر کے بلانے سے بیوی بغیر کسی عذر کے نہ آے تو فرشتے ساری رات اس عورت پر لعنت بھیجتے ہیں، مسلم، 3541
خلوت یعنی ہمبستری کی باتیں دوستوں، سہیلیوں کو بتانا حرام ہے، السلسلہ الصحیحہ البانی 46
نوٹ : یہ مسائل تحریر کرنے کی وجہ یہ کہ اکثر لوگ ان سے لا علم ہیں اور بے جاشرم کی وجہ سے علماء سے دریافت بھی نہیں کرتے
انصاری عورتیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خود آ کر یہ مسائل دریافت کیا کرتی تھیں. اسی لیۓ اصول یے کہ شرع میں کوئی شرم نہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.