Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

گرمی کی زیادتی

سوال: ادرک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بادی اشیاءمثلا گوبھی آلو وغیرہ کے ساتھ شامل کرنے سے بادی پن ختم کر دیتا ہے نیز ادرک کے مختصرا فوائد تحریر کر دیں ۔

جواب: ادرک کو بادی اشیاءمیں شامل کر کے پکانے سے ان کا بادی پن ختم ہو جاتا ہے ادرک غذا کو ہضم کرتی اور خوب بھوک لگاتی ہے پیٹ میں پیدا ہونے والے ریاحوں گیسوں کو تحلیل و خارج کرتی ہے پیٹ میں اپھارہ ہونا یا درد ہونا موٹاپا ، عراق النساء ، ( شاٹیکا ) جیسے بلغمی امراض میں ادرک کا استعمال مفید ہے ۔ قبض میں بھی مفید ہے جن کا نظام ہضم کمزور اور کھانا صحیح ہضم نہ ہوتا ہو اور ریاح بنتے ہوں ان کے لئے ادرک مفید ہے ۔
پیاس کی زیادتی
سوال :  مجھے گرمیوں کے موسم میں بہت زیادہ پیاس لگتی ہے ۔ بہت زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کرتا ہوں مگر پھر بھی پیاس ختم نہیں ہوتی اس کے بارے میں اپنے کالم میں تحریر کریں ۔

جواب : طبی اصطلاح میں اسے عطش مفرط کہتے ہیں اس کا سبب معدہ کی گرمی ، جگر کی گرمی اور گرم اشیاءکا زیادہ استعمال ہو سکتا ہے ۔ کبھی پیاس جھوٹی ہو سکتی ہے جو ٹھنڈے پانی سے نہیں بجھتی آپ دن میں تین چار مرتبہ لیموں اور چینی کی سکنجبین بنا کر استعمال کیا کریں ۔
دودھ ہضم نہیں ہوتا
سوال: مجھے رات سوتے ہوئے دودھ ہضم نہیں ہوتا کبھی بدخوابی ہو جاتی ہے کبھی پیٹ میں ریاح بنتے ہیں ایسا کیوں ہے کیا کروں ؟

جواب : مناسب ہو گا کہ آپ دودھ رات سونے سے قبل استعمال نہ کیا کریں بلکہ صبح ناشتہ میں لیا کریں امید ہے اس طرح آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ یوں بھی رات سونے سے قبل دودھ پینا مناسب نہیں ہے کیونکہ اس طرح دودھ ہضم نہیں ہوتا ۔
گرمی کی زیادتی
سوال: مجھے گرمیوں کے موسم میں بہت زیادہ پیاس لگتی ہے ہاتھ پاؤں کے تلوؤں سے آگ نکلتی ہے یعنی بہت گرم ہو جاتے ہیں اس کے لئے مشورہ دیں ۔

جواب: تخم خرفہ 10 گرام پانی میں پیس کر چھان کر حسب ضرورت چینی ملا کر روزانہ پی لیا کریں ۔ چند دنوں میں آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ شربت نیلوفر پانچ چمچے چائے برابر ایک گلاس پانی میں ملا کر ٹھنڈا کر کے پینا بھی مفید ہے ۔
چھینکیں زیادہ آنا
سوال: مجھے کچھ عرصے سے بہت چھینکیں آتی ہیں ایک ڈاکٹر صاحب نے ناک کے معائنہ کے بعد بتایا کہ ناک کی جھلی میں سوزش اور ورم ہے چھینکوں کا سبب یہ سوزش و ورم ہے مشورہ دیں ۔

جواب: کبھی کبھار چھینک کا آنا صحت کی علامت خیال کیا جاتا ہے مگر جب یہ بڑھ جائیں تو فائدہ کی بجائے نقصان کا سبب بن جاتی ہیں ۔ آپ میں تو یہ سبب سامنے آ چکا ہے کہ ناک کی جھلی میں ورم اور سوزش کے سبب زیادہ چھینکیں آ رہی ہیں ۔ آپ ناک کو اچھی طرح صاف کر کے روغن گل یا روغن کدو کے چند قطرے دن میں دو تین مرتبہ ناک میں ٹپکا دیا کریں ۔ تین چار روز کا عمل کافی رہے گا ۔
دماغی چوٹ
سوال: کچھ عرصہ قبل مجھے ایک حادثہ میں سر میں شدید چوٹ لگی جس کے بعد میرا حافظہ متاثر ہو گیا اب کچھ بہتر ہے مجھے اس کے لئے نسخہ تجویز کریں ۔

جواب: سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے آپ کی یاداشت متاثر ہوئی ہے ۔ آپ دماغی تقویت کے لئے دس پندرہ بادام میٹھے رات کو پانی میں بھگو دیا کریں ۔ صبح دوری میں پیس کر دودھ اور چینی ملا کر نہار منہ پی لیا کریں کچھ عرصہ یہ عمل رکھیں ۔ فائدہ ہو گا ۔ انشاءاللہ
آنکھوں میں درد
سوال: میری عمر 22 سال ہے ۔ ایم اے کا طالب علم ہوں ، میری آنکھیں اکثر درد کرتی ہیں ، ویسے میری صحت اچھی ہے مجھے اس کے لئے مشورہ دیں ۔

جواب: رات دیر تک اور لیٹ کر نہ پڑھا کریں ۔ روشنی کے قریب پڑھا کریں عام غذا پر توجہ دیں ۔ صبح و شام آنکھوں میں ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارا کریں اور نہار منہ خمیرہ گاؤ زبان عنبری ایک چمچی ایک ماہ تک استعمال کریں ۔
آواز بیٹھ جانا
سوال: میری آواز اس وقت عموماً بیٹھ جاتی ہے جب مسلسل بولوں ۔ ایک کالج میں لیکچرار ہوں اس وجہ سے لیکچر دینے میں دقت ہوتی ہے ۔

جواب: خونجاں 3 گرام دن میں دو بار چوس لیا کریں ۔ شربت توت سیاہ ایک ایک چمچہ دن میں دو بار لے لیا کریں ۔ کٹھی ، ٹھنڈی اشیاءبرف وغیرہ سے پرہیز رکھیں ۔

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

 

Leave a Reply