الصلوٰۃ والسلام علیک یارسول اللہ
(کلونجی) میں موت کے سوا ہر بیماری کی شفاء ہے۔ ( مراۃ شرح مشکوٰۃ ص 217 )
کلونجی کو جلا کر کھانے سے بواسیر دور ہوتا ہے۔
کلونجی کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔کلونجی کو تیل میں جوش دے کر سر میں تیل لگانے سے درد سر، نزلہ اور زکام میں فائدہ ہوتا ہے۔اگر خشکی کی وجہ سے جسم پر پپڑیاں سی بن گئی ہوں تو کلونجی کھانے سے ختم ہو جاتی ہیں۔
کلونجی کو پانی میں جوش دے کر غرارے کرنے سے دانتوں کا درد دور ہوتا ہے۔
پیشاب نہ آنے کی صورت میں کلونجی کے کھانے سے پیشاب کھل جاتا ہے۔کلونجی میں سرکہ ملا کر کھانے سے بلغمی ورم دور ہوتا ہے۔زیتون کے تیل میں کلونجی ڈال کر سونگھنے سے آنکھوں کا درد جاتا رہتا ہے۔
کلونجی بلغمی بخار کیلئے مفید ہے۔
کلونجی حیض کی رکاوٹ کو دور کرتی ہے۔
کلونجی سرکہ میں ملا کر برص کوڑھ پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
کلونجی پیس کر مہندی میں ملا کر سر میں لگانے سے سر کے بال جھڑنا بند ہوتے ہیں۔
کلونجی کا استعمال سینے کے درد اور کھانسی میں مفید ہے۔
دماغ کی بیماری ہو تو کلونجی کے اکیس دانے کپڑے کی پوٹلی میں باندھ کر پانی میں ابالیں۔ پہلے دن سیدھے نتھنے میں دو قطرے اور الٹے نتھنے میں ایک قطرہ۔ دوسرے دن الٹے نتھنے میں دو قطرے اور سیدھے نتھنے میں ایک قطرہ ڈالیں۔ انشاءاللہ عزوجل تین دن میں شفاء حاصل ہو جائے گی۔
ہر صبح چٹکی بھر کلونجی 12 قطرے اصلی شہد میں ملا کر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر شہادت کی انگلی سے چاٹیں تو انشاءاللہ عزوجل بہت سی بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔
شوگر کا علاجبڑی الائچی کے اندر سے دانے نکال کر روازنہ صبح و شام پانچ پانچ دانے چبا لیا کریں۔ انشاءاللہ عزوجل شفاء حاصل ہو گی۔
شوگر کا علاج
بڑی الائچی کے اندر سے دانے نکال کر روزانہ صبح و شام پانچ پانچ دانے چپا لیا کریں۔ انشآءاللہ عزوجل شفاء حاصل ہو گی۔
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.