Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

چہرے کی چھائیاں وغیرہ کا علاج نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ جب حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا انتقال ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے۔ میں نے اس وقت چہرے پر ایلوا لگا رکھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ ام سلمہ یہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ یہ ایلوا ہے۔ اس میں خوشبو نہیں ہے۔ اس پر تاجدار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ یہ چہرے کو صاف اور خوبصورت بناتا ہے۔ اس لئے اگر لگانا ہو تو رات کو لگایا کرو اور دن میں لگانے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ خوشبو اور مہندی سے بال نہ سنوارو۔ میں نے عرض کیا کہ کنگھا کرنے کے لئے کیا چیز سر پر لگاؤں ؟ ارشاد فرمایا کہ بیری کے پتے سر پر تھوپ لیا کرو۔ (ابو داؤد۔ نسائی)
علماء طب کے نزدیک بیری کے پتوں سے سر دھونے سے بال لمبے، ملائم اور خوشنما ہو جاتے ہیں۔ موجودہ دور میں چہرے کے داغ، دھبے، کیل، چھائیاں دور کرنے کے لئے بڑے بڑے لوشن استعمال کئے جاتے ہیں۔ اگر ان تمام لوشنوں کی بجائے صرف ایلوا استعمال کیا جائے تو خاطر خواہ فائدہ ہوتا ہے

10 Replies to “چہرے کی چھائیاں وغیرہ کا علاج نبوی صلی اللہ علیہ وسلم”

  1. ? ایلوا کیا ہوتا ہے اور کہاں سے ملتا ہے

  2. میری عمر 40 سال ہے میری آنکھوں کے نیچےچھائیاں ہو گئی ہیں برائی مہربانی کوئی اچّھی سی دوا تجویز فرمایں.
    شکریہ.
    د عا گو
    سلیم انصاری
    اسلام آباد
  3. آنکھوں کی چھائیوں کیلیے،آپ روزانہ صبح ایک گرام اجوائن ثا بت نگل لیا کریں
    بعد میں ایک گلاس دودھ پی لیا کریں ایک ماہ میں یہ عمل دس دن کیا کریں اسی
    طرح تین ماہ کریں انشاءاللھ شفا ہو گی
  4. میرے چہرے پر جلد کے اندر باریک باریک دانے نکلے ہوے ہیں اور چھائیاں بھی ہیں چہرے پر میری عمر 32سال ہے مہربانی کر کے اس کا علاج بتا دیجیئے
  5. محترم یہ کہ میرے چہرے کی ناک کے اپر پیک پے اور گالوں پہ داغ اور چھائیاں ہیں انکا کیا علاج ہو گا
    ماور دوسراایلوا اور ایلویرا میں کیا فرق ہے؟
  6. اسلام علیکم
    داغ اور چھائیاں دور کرنے کیلئے آپ کو معدہ کا علاج کرنا پڑے گا بیرونی علاج کیساتھ یہ مستقل نہیں بلکہ وقتی ختم ہوتے ہیں
  7. اسلام علیکم میری ناک میں غدود ھیں جس کی وجہ سے کبھی میری ناک کبھی ایک تو کبھی دوسری ساءڈ سے بند ہوتی ہے کوئ علاج بتا دیں
  8. اسلام و علیکم
    گزارش ہے کہ میں حما لہ ہوں اور جس کی وجہ سے میری منہ پے دانے اور چھائیاں ہیں کوئی ٹوٹکا بتایں

Leave a Reply