پیاس کی زیادتی کیلئے، دیسی نسخہ جات
پیاس کی زیادتی پیاس کی شدت روکنے کیلئے ٹوٹکے
نسخہ الشفاء : تخم خرفہ 4 گرام، کو پانی میں پیس کر سکنجبین سادہ 10 گرام، ملا کر پینے سے پیاس دور ہوتی ہے
نسخہ الشفاء : گرمی کے موسم میں شیر خوار بچوں کو جو پیاس کی شدت ہوتی ہے اس کے لئے تدبیر یہ ہے کہ کنول گٹہ کو نیم کوب کرکے اسے آبخورہ میں ڈال دیں جس کا پانی بچہ پیتا ہے اس پانی کے پینے سے پیاس کی شدت جاتی رہے گی
نسخہ الشفاء : پوست بیرون پستہ 3 گرام، کو باریک پیس کر پانی کیساتھ استعمال کرنا مجربات ہے
نسخہ الشفاء : پیپل کی چھال کو جلا کر کے پانی میں ڈال دیں جب اجزاء تہہ نشین ہوجائیں تو اس پانی کو تھوڑا تھوڑا پیئں
نسخہ الشفاء : رات کی پکی ہوئی روٹی کو آگ میں جلائیں پھر اس جلی ہوئی روٹی کو پانی میں ڈال دیں یہ پانی تھوڑا تھوڑا پیئں اس سے پیاس دور ہوگی ابکائی میں اس پانی کا استعمال مفید ہے
نسخہ الشفاء : پوست آملہ یا سفید کتھہ کو منہ میں رکھنا پیاس کو تسکین دیتا ہے
نسخہ الشفاء : املی 5 گرام، کو آدھا گلاس پانی میں بھگودیں تین گھنٹے کے بعد پانی نتھار کر پی جائیں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.