دھند جالا نظر کی کمزوری، کا دیسی علاج
نسخہ الشفاء : صبح کے وقت مارچ اپریل کے موسم میں گلاب کے تازہ تازہ پھولوں پر پڑی ہوئی شبنم کو اکٹھا کرکے کسی ڈراپر میں ڈال لیں آنکھوں میں تین سے چار چار قطرے روزانہ اللصبح ڈالیں پندرہ یوم تک روزانہ استعمال کرنے سے انشاءاللہ دھند جالااورکمزورنظردرست ہو جائے گی اور آئندہ کے لئے نظر کی کوئی بیماری ہو نے نہیں پائے گی
4 Replies to “دھند جالا نظر کی کمزوری، کا دیسی علاج”
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.
sir kya mundi k flower se waqaiye ankhon ki kamzori thek ho jaye gi ?
سر میری عمر 26 سال ہے۔ اور مجھے پیدائشی طور پر شب کوری کا مرض لاحق ہے۔ برائے مہربانی کوئی مناسب, فوری اثر, اور نقصان دہ اثرات سے پاک علاج تجویز فرما دیں۔ بہت شکریہ
شہد ایک بیش قیمت عطیہ خداوندی ہے قدیم وجدید طب میں اس کی اہمیت وافادیت ایک مسلمہ امر ہے آئیے ذرا شہد کے بارے میں کچھ بنیادی باتیں جانتے ہیں ۔
قرآن اور شہد
رب تعالیٰ کا فرمان ہے
یَخْرُجُ مِنْ بُطُونِہَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُہُ فِیہِ شِفَاء ٌ لِلنَّاسِ النحل :۶۹
” ان (مکھیوں ) کے پیٹ سے ایک مشروب نکلتا ہے جوکئی رنگوں والا ہونے کیساتھ ساتھ لوگوں کیلئے شفا کے عناصر سے لبریز ہے ۔”
مذکورہ بالا آیت کی تفسیر میں صاحب ضیاء القرآن رقمطراز ہیں کہ کائنات کی بڑ ی بڑ ی چیزیں اپنے جمال وجلال اور نفع رسان کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں لیکن عام طور پر چھوٹی چیزوں کو حقیر سمجھ کر لائق التفات خیال نہیں کیا جاتا اور پھر مکھی جیسی چھوٹی سی چیز کیلئے کسے فرصت ہے کہ اس میں سوچ وبچار کرے ۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میری حکمت اور قدرت کے جلوے صرف پہاڑ وں ، سمندروں ، مویشیوں اور بلند وبالا درختوں میں ہی نظر نہیں آتے بلکہ ایک چھوٹی سی شہد کی مکھی بھی میری حکمتوں کی تجلی گاہ ہے ۔
اسی طرح دوسری جگہ اہل جنت کیلئے نعمت خداوندی( شہد) کا تذکرہ کیا اور فرمایا
وَاَنہَارٌ مِّن عَسَلٍ مُّصَفَّی (محمد :۱۵)
”(آخرت میں اہل جنت کیلئے ) پاکیزہ شہد کی نہریں ضیافت کیلئے (تیار کی گئی) ہیں ۔”
شہد کی مکھی کو رسول اللہا نے مارنے سے منع کیا ہے ۔ (ابو داؤد ، کتاب السلام باب فی قتل الزراع )
قرآن مجید میں شہد کی مکھی کو اتنی اہمیت دی گئی ہے کہ ایک پوری سورت اس کے نام سے موسوم ہے ۔
رسول معظم نے ارشاد فرمایا کہ شفا تین چیزوں میں ہے سینگی کے نشتر میں ، شہد کے گھونٹ میں یا آگ کے داغنے میں اور میں اپنی امت کو داغ دینے سے منع کرتا ہوں ۔ (صحیح البخاری ، الطب ، باب الشفا فی ثلاث ، حدیث نمبر :۵۶۸۱)
اسی طرح صحیح بخاری میں ہی سیدنا ابو سعید الخدری ص سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کرنے لگا کہ میرے بھائی کو اسہال(دست ، پیچس) ہو گیا ہے
آپ نے ارشاد فرمایا
”اسقِہِ عَسَلاً”اسے شہد پلاؤ اس نے اسے شہد دیا لیکن اس کا مرض بڑ ھ گیا وہ گھبرا کر واپس رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور حقیقت حال بیان کی تو رسول اللہ نے فرمایا: ” صَدَقَ اللّٰہُ وَکَذَبَ بَطنُ أَخِیکَ اِسقِہِ عَسَلاً ”(اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے اور تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے جاؤ ! اسے شہد پلاؤ)اس نے اپنے بھائی کو شہد پلایا اور وہ تندرست ہو گیا۔
محدثین نے اس حدیث کی وضاحت میں لکھا ہے کہ اسے اسہال کی بیماری تھی اب اگر اسے کوئی مُمسِک چیز دی جاتی تو اس کی جان کو خطرہ تھا جبکہ شہد مُسہل ہوتا ہے اور مواد فاسدہ کو پیٹ سے خارج کرتا ہے ۔ دو تین دفعہ شہد کھانے سے اس کا پیٹ فاسد مادے سے صاف ہو گیا تو وہ شفا یاب ہو گیا ۔
۳۔ کم خون کیلئے شربت فولاد
۴۔ امراض دل اور حرارت خون کیلئے کیپسول
۵۔ حسن اور چہرے کی خوبصورتی کیلئے میکس فیکٹر پوڈر اور سنو کریم ہے ۔مزید فرماتے ہیں طوالت عمر کا راز محنت، دودھ، شہد اور روغن زیتون میں ہے ۔
شہد کے استعمال کرنے کے چند مخصوص طریقے
۱۔ صبح سویرے نہارمنہ اور عصر کے وقت موسم کے مطابق گرم یا ٹھنڈے پانی کے ایک گلاس میں پاکیزہ شہد حسبِ منشا حل کر کے پی لیں ۔
۲۔ ناشتہ میں ڈبل روٹی پر مکھن اور شہد لگا کر کھائیں ۔
۳۔ ہر دستر خوان پر بطور سویٹ ڈش پیش کیا جائے ۔
۴۔ رات کو سوتے وقت گرم دودھ میں چینی کی بجائے شہد استعمال کریں ۔
۵۔ گرمیوں میں لیموں ڈال کر شربت بنایا جاتا ہے ۔
۶۔ وید اور حکیم معجونوں اور جوارشوں میں استعمال کرتے ہیں ۔
۷۔ شہد ، دودھ اور پھلوں کا رس ملانے سے بہترین مرکب تیار ہوتا ہے ۔
۸۔ شہد کو شفا اور بارش کے پانی کو بارانِ رحمت اور مبارک پانی سے موسوم کیا گیا ہے دونوں کو ملا کر پینا کتنا اچھا ہو گا؟
۹۔آبِ زمزم اور شہد ملا کر پینا کئی امراض میں مفید ہے ۔
۱۰۔ رات کو سوتے وقت ایک دو قطرے سلائی سے لگا کر آنکھوں میں لگائیں ۔ آنکھوں کی صفائی اور نظر کو تیز کرتا ہے اور آنکھوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔