کالا یرقان، مردانہ کمزوری کے لیے نسخہ جات
میرے ایک دوست ہیں وہ دیسی ادویات کو پسند نہیں کرتے۔ ڈاکٹری علاج کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں ان کو کالا یرقان تھا میں نے ان کو اللہ کا نام لے کر موٹی الائچی، سبز الائچی اور میتھرے کے بارے میں ذکر کیا کہ اس کو بنا کر استعمال کریں اللہ نے ان کو شفاءدی اس نسخہ کا ذکر نیچے کیا گیا ہے
میرے پاس ایک دوست کے توسط سے ایک مریض آیا کہ اس کو 4 سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے۔ کافی جگہ سے اپنا علاج کروایا ہے مگر اس کی حالت ابتر سے ابتر ہوتی گئی جب میں نے اس سے پوچھا تو موصوف نے صاف صاف بتایا کہ اسکی مردانہ طا قت ختم ہوگئی ہے اور چار سال سے زیا دہ عرصہ گزر گیا ہے وہ اپنی بیوی کے پاس نہیں گیا بہت علاج کرایا مگر ہرطبیب نے گرم ادویہ کھلا کھلا کر میرے اندر آگ لگادی اب تو رات کو نیند بھی نہیں آتی۔ تھوڑا ساکام کروں تو جسم نڈھال ہوجا تاہے۔ تھکاوٹ سے چور ہوتا ہوں اور ہر وقت لیٹے رہنے کو دل کر تا ہے۔ بھوک نہیں لگتی۔ صرف پانی پینے کو دل کرتا ہے چہرہ پیلا۔ آنکھیں پیلی ہاتھ پیلے ہوگئے تھے ہروقت ہاتھوں پاؤں میں پسینہ اور جلن ہوتی رہتی ہے کا فی سوچ بچار کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ الشفاء اکسیر جگر کیپسول اس کو استعمال کروائے جائیں پس پھر اللہ کا نام لے کر اس کو صبح، دوپہر اور را ت کو دو کیپسول ہمراہ دو دھ یا پانی استعمال کرنے کے لیے دے دئیے۔ ٹھیک 10 دن بعد وہ جناب تشریف لائے اور طبیعت پہلے سے بہت بہتر اور جلن وغیرہ کے نہ ہونے کا بتایا اور پھر اللہ کا شکر ادا کر تے ہوئے میں نے اس کو مسلسل ایک ماہ کے کیپسول دے دئیے۔ ایک ماہ کے بعد موصوف نے بتایا کہ اب تو اللہ کا کرم ہے کہ نہ تو طبیعت نہ سست ہے اور صحت بھی بہت بہتر ہے اور پھر اس کے بعد میں نے (کلونجی عاقر قرحا، تخم ریحان، مصری) بنا کر ایک گرام صبح ناشتے کے بعد اور ایک گرام رات کھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کے لیے دیا۔ تقریباً ایک ماہ استعمال کے بعد موصوف بہت خوش کہ اب وہ حقوقِ زوجیت اداکرنے کے قابل ہوگیا ہے اور اب ان کی ازدواجی زندگی ٹھیک گزر رہی ہے – جو بھی شخص استعمال کرے اللہ تعالیٰ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اس کو شفا عطا فرمائے آمین
نسخہ الشفاء : سبز الائچی 10 گرام، صندل سفید 10 گرام، گوند کیکر 30 گرام، اسگندھ نا گور ی 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : ایک گرام صبح ایک گرام شام ہمراہ پانی ایک ماہ استعمال کریں
مگرمیں نے یہ نسخہ صرف دن میں ایک بار استعمال کرایا کیونکہ صبح کلونجی والا نسخہ اور رات کو دوسرا نسخہ استعمال کرایا اور اللہ تعالیٰ نے اپنا کرم فرما دیا۔ میں نے دوسرے والا نسخہ بعد میں خود بنوا کر کچھ لوگوں کو جن میں جوان اور بوڑھے حتیٰ کہ 55 یا 60 سال کی عمر کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ان کو صرف دوسرے والا نسخہ صبح و شام دیا اور صرف 8 دن کے بعد سب لوگ مطمئن تھے اور ان کے بقول کہ ان کے اندر جوانی والی بہاریں پھر عود کر لوٹی ہیں دوسرے والے نسخے کے استعمال کے بعد سب لوگوں نے ایک بات مشترکہ یہ بتائی کہ اس کے استعمال سے جسم انتہائی چاق و چوبند، فریش اور ہلکا پھلکا رہتاہے۔
اب میں دوسرے نسخہ کی طرف آتا ہوں یہ نسخہ میں نے بنا کر لوگوں کو استعمال کرایا
ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لیے نسخہ
نسخہ الشفاء : بڑی الائچی 30 گرام، میتھرے 50 گرام
ترکیب تیاری : دونوں ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے لیے ایک گرام صبح و شام پانی کے ہمراہ استعمال کریں پھر اس کو بنایا اور استعمال کرایا بہت افاقہ محسوس ہوا اور کا فی لوگوں کو دیا اس کے بعد ایک د ن سوچتے ہوئے یہ ذہن میں آیا کہ کیوں نہ ان دونوں کو اکٹھا کردیں اس کو ٹرائی کے طور پر کچھ دن خود استعمال کیا مگر طبیعت میں بہتری نہیں آئی۔ سر میں درد رہنے لگا۔ پھر خیال گزر ا کہ ہوسکتا ہے کہ میتھرے ڈبل ہیں اس وجہ سے درد ہورہا ہے اور بعد میں میں نے (موٹی الائچی، سبز الائچی اور میتھرے) ہم وزن بناکر استعمال کرایا تو نتائج حوصلہ افزاءآنے لگے پھر اس کو لوگوں کو دینا شروع کردیا اور لوگوں کو اللہ کے فضل سے شفا ملنا شروع ہوگئی۔ پھر میرے ایک دوست ہیں وہ دیسی ادویات کو پسند نہیں کرتے۔ ڈاکٹری علاج کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں ان کو کالا یرقان تھا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ٹیکوں کا کورس کروائیں مگر وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔ ایک دن انہوں نے اپنا ٹیسٹ ، ایل ایف ٹی، میں دوٹیسٹ ، ایس جی پی ٹی، اور ایس جی او ٹی، ڈاکٹر کے کہنے پر کروائے تو ان کارزلٹ ، ایس جی پی ٹی، 92اور 85 ایس جی او ٹی، آیا جوکہ نارمل سے بہت زیادہ ہے۔ پھر ان کو دیسی دوائیو ں کا خیال آیا تو میرے پاس آکر ذکر کیا کہ اب کیا کروں۔ میں نے ان کو اللہ کا نام لے کر موٹی الائچی، سبز الائچی اور میتھرے کے بارے میں ذکر کیا کہ اس کو بنا کر استعمال کریں۔ موصوف مان گئے اور یہ دوائی بنالی میں نے ان کو صبح و شام کھانے کوکہا مگر انہوں نے صرف رات کو کھانا شروع کردی۔ 15 یا 20 دن بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروائے تو اللہ کے کرم سے ان کی رپورٹ میں 48 ایس جی پی ٹی، اور 57 ایس جی او ٹی، پوائنٹ آیا موصوف کے بقول کہ ڈاکٹر پریشان کہ ایلوپیتھی ادویا ت سے یہ اتنی جلدی ڈاؤن نہیں آتا ضر ور آپ نے کوئی د یسی دوائی استعمال کی ہے۔ ورنہ ڈاکٹری دواؤں سے یہ ممکن نہیں ہے ا ب دوست صرف ایک دفعہ استعمال کرر ہے ہیں اور اپنے آپ کو بہت سکون میں محسو س کرتے ہیں۔ یہ دوائی میں نے بہت سے لوگوں کو دی ہے ہر ا یک اپنی جسمانی طبیعت کے مطابق مختلف عوارض میں حوصلہ افزاءرپورٹ دیتے ہیں۔ مثلاً معدے کی گیس، جوڑ وں کے درد، اعصابی کھچاہ، کمردرد، تیزابیت، قبض وغیرہ میں بہت اعلیٰ ہے۔
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
AOA,mery bety ko b kalayarqan ha ,jo sirf 15 saal ka ha ,kia main yeh nuskha usy khila dun?kindly moti ilaichi ka bata dy k konsi ha ,sabaz ilaichi ko toh chaye ma dal kr use krty ha ,ln moti ilaichi konsi ha samaj nae aya?
jee bohat accha nuskha hi bna kr istemal kwain allah shifa day ga
نسخہ : -1 سبز الائچی ا یک تولہ
-2 صندل سفید ایک تو لہ
-3 گوند کیکر 3 تولہ
– 4 اسگندھ نا گوری 3 تولہ
طریقہ استعمال : خوراک ایک ماشہ صبح ایک ماشہ شام ہمراہ پانی
hakeem sahab ye mardana kamzoori wala nuskha kaisay banay ga, baraye meharbani zaroor bata dain mn saudia mn hun or family bhi yahe par hai, mazzi mn kuch aisay kaam hoye k abb bohat pareshani hoti hai, baraye meharbani nuskha bata dain, aap ka bohat mashkoor hon ga…