منہ کی بدبو ،کا علاج
نسخہ الشفاء : منہ سے بدبو آنا ایک ایسی بیماری ہے ۔ جس سے اچھا بھلا انسان احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے ایسے شخص کو چاہیے کہ دو تین بار سونف منہ میں رکھ کر چبایا کرے اس سے منہ کی بدبو دور ہو جائے گی سانس کی بدبو: موسموں کی تبدیلی کے وقت جب انسان نزلہ زکام کا شکار ہوتا ھے تو اس وقت سانس بدبودار ہوتی ھے جس سے وہ خود سانس لیتے وقت اس بدبو سے متاثر ہوتا ھے اور شفاء یاب ہوتے یہ بدبو جاتی رہتی ھے ۔ منہ کی بدبو، یہ دو طرح کی ہوتی ھے ایک دانت میں خرابی کھوڑ اور مسوروں سے خون آنے کی وجہ سے دوسرا معدہ خراب ہونے کی وجہ سے۔ جسے یہ بیماری ہو اس کی سانس اس سے متاثر نہیں ہوتی مگر جب کسی کے سامنے کھڑے ہو کر بات کر رہے ہوں تو اس کو سانس لینے میں ضرور دقعت ہوتی ھے۔ منہ کے اندر کا لعاب دھن: جس کا ہر وقت منہ میں ہونا ضروری ھے اور کسی بھی قسم کا دیسی و ولائتی ماؤتھ واش کا ہر روز کا استعمال انسانی صحت کے لئے بہت مضر ھے اس لئے عادتاً نہیں کبھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں مسوڑوں سے خون کا بہنا دیسی طریقہ سے بھی اس کا علاج کیا جا سکتا ھے مگر دانت میں اگر کھوڑ ھے تو ابتدائی حالت میں تو آئیل، لونگ دارڈھ میں رکھنا یا اسطرح کے اور بھی طریقہ کار سے یہ درد رک جاتا ھے پھر عرصہ بعد ہوتا ھے پھر اسطرح کرنے سے درد رک جاتا ھے، مگر اگر یہ کھوڑ بڑھ گیا ھے تو پھر اس داڑھ بھروانا پڑتا ھے اس کے بغیر اس درد کا کوئی حال نہیں، کوئی لونگ آئیل، یا دیسی نسخے کام نہیں کریں گے ہاں رات کو اگر درد ہو تو لونگ آئیل، یا لونگ دانت میں رکھنے سے درد کو اتنی مہلت مل جائے گی کی صبح ہوتے ہی ڈینٹسٹ کے پاس چلے جائیں۔ معدہ خراب ہونے سے منہ سے بدترین قسم کی بدبو جو دوسرں پر اثر کرتی ھے اس میں معدہ خراب ہونے کی وجہ، کھانا بہت کم کھانا، بے وقت کھانا، بلاوجہ ڈائٹنگ کرنے کے لئے فاقہ رہنا، کھانے میں پانی سے علاوہ کسی کولڈ ڈنکس کا استعمال کرنا، دانت کے درد پر لونگ کا آئل استعمال کرنے کے لئے ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ اسے داڑھ میں کھوڑ والی جگہ پر لگائیں اور اسے منہ کے اندر جلد پر نہ لگنے دیں ورنہ جلد جل جائے گی۔ اگر مرد حضرات اس پر عمل کریں تو فوراً منہ ترش ہو جائے گا جس پر منہ کو واپس اپنی حالت میں لانے کے لئے نمک پانی میں ڈال کر قُلی کریں
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.