قبض کا، دیسی آسان علاج
اگر پاخانہ معمول کے مطابق نہ آئے یعنی روزانہ حاجت ہونے کی بجائے دوسرے تیسرے روز آیا کرے یا روزانہ آتا ہو مگر تھوڑاتھوڑا کئی بار آئے اور با فراغت نہ آئے تو دونوں صورتوں کو قبض ہی کہیں گے عموماََ درد سر نزلہ و زکام ،نظر کی کمزوری ، بھوک کی کمی ، دل کی گھبراہٹ ،بواسیر ،درد کمر وغیرہ قبض کے باعث لاحق ہوتی ہے
قبض کے اسباب
قابض اور ثقیل اغذیہ کا کثرت استعمال ،حقہ نوشی ،سیگرٹ ، افیون کا استعمال ،رحمی امراض ،موٹاپا ،عصبی امراض ،صفرا کی کمی یا پیدا نہ ہونا وغیرہ اسباب میں شامل ہیں ۔
قبض کی اقسام
اس کی دو اقسام ہیں دائمی قبض، اور عام قبض
داہمی قبض عموما لوگوں میں سالہا سال رہتی ہے جب کہ عام قبض کسی ثقیل غذا وغیرہ سے ہو جاتی ہے
قبض کا آسان دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء : پوست بلیلہ زرد 10 گرام، برگ سنا مکی 10 گرام، گل سرخ 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر پاؤڈر کر لیں اور محفوظ کر لیں
مقدار خوراک : رات سوتے وقت ایک چھوٹا چمچ چائے والا پانی یا گرم دودھ کے ساتھ کھائیں
فوائد : انشاءاللہ چند روز کے استعمال سے دائمی اور عام قبض کا خاتمہ ہو گا
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.