صرف متوازن غذا اور ورزش
سے ہی ممکن نہیں ہےامریکہ میں ذیابیطس پر کنٹرول کر نے سے متعلق ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ چینی اور چکنائی کے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ سکتی ہے جس سے دل پر حملے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ جبکہ متوازن خوراک کے ذریعے خون میں شکر کی سطح کم کی جاسکتی ہے۔
ذیابیطس کی دوا استعمال کرنے کے باوجود بیریڈو کے خون میں شکر کی مقدار زیادہ تھی۔چنانچہ وہ اس بارے میں کیے جانے والے قومی سطح کے ایک مطالعاتی پروگرام میں شامل ہوگئے۔ ڈاکٹر جیمز فلی سٹا ،فونکس کے ایک میڈیکل سینٹر میں اس تحقیق پر کام کررہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ خون میں شکر کی مقدار کم کرنے کے لیے شوگر کے بعض مریضوں کو اضافی دواؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان مریضوں کے علاج کی خاطر ضروری تھا کہ ان کےکچن سے بہت سی چیزیں باہر پھینک دی جائیں۔
بیریڈو باقاعدگی سے ذیابیطس کی دوائیں کھاتے ہیں اور اس باقاعدگی کی وجہ وہ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ میرے والد کا انتقال 50 سال کی عمر میں ہوا۔ میرا بھائی 49 سال میں چل بسا اور میری عمر 60 سال ہے۔ میں مزید زندہ رہنا چاہتا ہوں۔میں مرنا نہیں چاہتا۔
ڈیوک یونیورسٹی کے ایک طبی ماہر ڈاکٹر ایرک ویسٹ مین کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ امریکہ میں خون میں شکر کی صحت مند مقدار کی اب پروا نہیں کی جارہی۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ ٹائپ ٹو دیابیطس کو نارمل رکھنا چاہتے ہیں تو خون میں گلوکوز کی مقدارکو سختی سے قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوا کی زیادہ مقدار خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر ویسٹ مین کا کہنا ہے کہ ہمیں خوراک پر زیادہ تحقیق کرنی چاہیے۔
ڈاکٹر میری ورنن کا، جو ذیابیطس پر ایک کتاب کی مصنفہ بھی ہے ، کہنا ہے کہ امریکن ڈیبے ٹیز ایسوسی ایشن نے کاربوہائیڈ ریٹ کی بہت زیادہ مقدار کی سفارش کی ہے۔ ایشن کا کہنا ہے کہ آپ کے جسم کو درکار کیلوریز کا پچاس سے ساٹھ فی صد کاربوہائیڈ ریٹس سے حاصل ہونا چائیے۔
ڈاکٹر ویسٹ مین اور ڈاکٹر ورنن یہ سفارش کرتے ہیں کہ وہ اپنی کیلوریز کا صرف دس فی صد چینی سے حاصل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ سبز پتوں والی چیزیں اور بہت سی چکنائی استعمال کریں۔ جس سے آپ کو بلڈشوگر کم کرنے کی دواؤں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ مگر چکنائی کے زیادہ استعمال پراکثر ڈاکٹروں کو اعتراض ہے۔
چاہے مریض جسم کو درکار کیلوریز کے لیے دس فی صد کاربوہائیڈ ریٹس استعمال کریں یا 50 فی صد،مگر ذیابیطس پر مطالعاتی پروگرام سے وابستہ ڈاکٹر فلی سٹا کا کہنا ہے کہ شوگر کے زیادہ تر مریض صرف خوراک پر انحصار نہیں کرسکتے۔
میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ وہ ڈاکٹر جو ورزش اور خوراک کے ذریعے ذیابیطس کا علاج پر یقین رکھتے ہیں ، ان کے مریضوں میں سے اکثر کا بلڈشوگر کنٹرول میں نہیں ہوتا۔
ڈاکٹر ورنن کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کو کم کاربوہائیڈریٹس والی خوراک پرسختی سے عمل کرنا چاہیے۔
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.