دل کی بیماریاں، خفقان، دل کی دھڑکن کیلئے، دیسی نسخہ جات
ٹوٹکے دیسی، مجربات، دیسی چٹکلے
نسخہ الشفاء : گرمی کی وجہ سے دل کی کمزوری، خفقان ہو تو تخم ریحان 10 گرام، لے کر عرق گلاب ایک کپ میں بھگو کر رات کو آسمان کے نیچے ڈھک کر رکھیں صبح کو 2 چمچ مصری ملا کر بطور فالودہ چمچ سے کھائیں دن میں ایک بار 7 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : چقندر کو خاکستر گرم (بھوبھل) میں ڈال کر پکائیں اس کے بعد اس کے چھلکے علیحدہ کردیں اور گرم گرم اس کی قاشیں بناکر مصری باریک کی ہوئی ہر قاش پر چھڑک دیں کچھ دیر بعد اس سے پانی نکل آئے گا یہ پانی دن میں چند بار پیئں اختلاج قلب کے لئے بہت مفید ہے۔ صاحب خلاصتہ التجارب کے مجربات سے ہے
نسخہ الشفاء : سنگ یشب کو باریک کرکے چار رتی کی مقدار میں لے کر تھوڑے شہد میں ملا کر چاٹنا، دل کی دھڑکن میں مفید ہے اور معدہ کو قوی کرتا ہے دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : چھلکا اسبغول 10 گرام کو مٹی کے کورے برتن میں ایک کپ پانی کے ساتھ ڈال کر رات کو شبنم میں رکھیں اور صبح کو 10 گرام شکر سفید ملا کر پی جائیں دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : گاجر کو باریک کاٹ کر کے پتھر پر کوٹیں اور گاڑھے کپڑے کے ذریعہ پانی نچوڑ لیں یہ پانی 40 گرام لے کر رات کے وقت آسمان کے نیچے رکھ دیں صبح کو تھوڑی مصری ملا کر پی جائیں دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : سنگ یشب کو فم معدہ کے سامنے لٹکانا، خفقان کے لئے مفید ہے
نسخہ الشفاء : کشمش سبز عمدہ قسم کی اکتالیس عدد لے کر 50 گرام، عرق گلاب میں ڈال کر رات کو شبنم میں رکھیں اور صبح کو کشمش کھا کر عرق پی جائیں دن میں ایک بار 10 دن استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.