Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

خواص پیاز ، گنڈا
Onion
لاطینی  Allium Cepa
خاندان Liliaceae
دیگرنام : عربی میں بصل ، فارسی میں پیاز ،  بنگالی میں پیاج ، مرہٹی میں کاندا ، گجراتی میں ڈنگری ، سندھی میں بصر ، پنجابی میں گنڈا
انگریزی  onion
ماہیت : اس کا پودا لگ بھگ دو یا ڈھائی فٹ تک اونچا ہوجاتا ہے۔ اس کے پتے گولائی لئے ہوئے گہرئے سبز لمبے اور اندر نلی کی طرح خالی ہوتے ہیں۔ یہ ملائم نوکدار اور آٹھ دس انچ تک لمبے ہوتے ہیں۔ ان پتوں کے درمیان میں دو تین فٹ تک نالی نما شاخ نکلتی ہے جو گول گہری سبز ہوتی ہے۔ جس کے آخری سرے پر گیند کی طرح سفید گچھے سے لگتے ہیں۔ اس گچھے میں سردیوں کے آخر میں سیاہ رنگ کے تکونے تخم لگتے ہیں کچھ لوگ اس کو غلطی سے کلونجی کہہ دیتے ہیں۔ نیچے جڑ کی جگہ ایک بلب کی طرح گانٹھ ہوتی ہے۔جس کو پیاز کہتے ہیں۔یہ ایک دوسرے پر چھلکے سے رکھے ہوتے ہیں۔ ان کا رنگ زرد، سرخ اور سفید جبکہ ذائقہ پھیکا تیز ہوتا ہے
مقام پیدائش : شروع میں وسط ایشیا میں ہوتا تھا مگر اب تقریباً سب ملکوں میں بویا جاتا ہے پاکستان اور ہند و ستان کے ہر صوبے میں اس کی کاشت کی جاتی ہے
اقسام : اس کی کئی اقسام ہیں۔ جیسے جنگلی پیاز جوکہ خود رو ہے دیسی پیاز  جسے کاشت کیا جاتا ہے پہاڑی پیاز جوکہ پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ ہر دو سال کے بعد پیدا ہوتی ہے۔ لیکن اس کی گانٹھ بہت بڑی ہوتی ہے۔ اسے عام پیاز کی طرح استعمال کرتے ہیں اس میں زرد رنگ والا ایران اور افغانستان سے آتا ہے
مزاج : طب یونانی ؛ گرم تین خشک درجہ اول
مفرد اعضاء : سرد خشک
افعال : محلل، منفج، مقطح، منفث بلغم، جالی مقوی باہ، دافع ضرر سموم، دافع تعفن، قاطع ختمہ، مقوی معدہ
نفع خاص : مقوی باہ اور منفچ اورام
مضرت : بادی مزاجوں کیلئے۔نفاخ ہوتا ہے
مصلح : سرکہ، نمک، شہد، آب انار
کیمیاوی اجزاء : پیاز میں پانی لگ بھگ اسی فیصد، پروٹین ڈیڑھ فیصد ، کاربو ہائیڈریٹس* گیارہ فیصد ، کیلشیم  زیرو اعشاریہ  اٹھارہ فیصد ، فاسفورس زیرو اعشاریہ سات فیصد ، فولاد دو اشاریہ تین ملی گرام م روغنی مادہ زیرو اعشارہ ایک فیصد اس کے علاوہ پیاز میں وٹامن بی، وٹامن سی اور گندھگ وغیرہ پائے جاتے ہیں
مقدارخوراک : آب پیاز پیس سے تیس گرام تک
پیاز پچاس گرام سے   آدھ پاؤ تک
تخم پیاز چار رتی تا ڈیڑھ گرام تک
استعمالات : پیاز زیادہ تر مصالحہ یا سالن میں اور بطور سلاد کھائی جاتی ہے نفاخ (ہوا پیدا کرنے والی) اور دیر ہضم ہوتی ہے۔ اس کا کثرت استعمال دماغ کو ضرر پہنچاتا ہے۔ لیکن اس کے استعمال سے باہ کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔ اس کو کوٹ کر پانی نچوڑ لیتے ہیں۔اور اس سے شربت بناکر تقویت باہ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اکثر اس غرض کیلئے آب پیاز اور شہد خالص اور گھی تینوں ہموزن ملا کر پلاتے ہیں۔ورموں کو تحلیل کرنے اور پکانے کیلئے اس کو آگ میں دبا کر نیم گرم باندھتے ہیں۔ بہق اور برص جیسے امراض میں ادویہ کو پیاز کے پانی میں پیس کر ضماد لگاتے ہیں۔بواسیر کے مسوں پر باندھتے ہیں۔ہیضہ میں آب پیاز کے ہمراہ چونے کا پانی یا سرکہ ملاکر پلاتے ہیں۔طاعون اور دیگر امراض وبائیہ کے زمانے میں پیاز کو سرکہ میں ڈال کر کھلاتے ہیں۔ بعض لوگ بغیر سرکہ کے پیاز خام کو وبائی ہوا کے ضرر سے بچنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ تاریکی چشم اور دھند کو زائل کرنے کیلئے صرف پیاز کا چھلکا یا اس میں ہم وزن شہد ملاکر آنکھ میں لگاتے ہیں۔اگر کان میں ڈالیں تو پھنسی اور درد زائل ہوجاتا ہے۔ حالت سفر میں مختلف پانیوں کے ضرر سے محفوظ رہنے کیلئے پیاز یا اس کے اچار کا استعمال مفید ہے۔ پیاز کا جوشاندہ تقطیر البول میں نافع ہے۔ خام حالت میں کھانا مدربول و حیض ہے ۔ہلکا ملین ہے ۔کچا پیاز یورک ایسڈ کی مقدار بڑھا دیتا ہے۔ ہیضہ کے دنوں میں پودینہ پیاز کا پانی اور کالی مرچ کا جوشاندہ بناکر پینا بے حد مفید ہے
پیاز کے مضرات اور ان کی اصلاح پیاز کے کثرت استعمال سے معدہ میں موزی اور خراب اخلاط پیدا ہوتی ہیں ، پیاس زیادہ لگتی ہے ، حواس مکدر ہو سکتے ہیں ، افعال دماغی میں نقص آ سکتا ہے ، گرم مزاج والوں کو گرم موسم میں زیادہ پیاز کھانے بل کہ سونگھنے سے ہی سر درد ہو جاتا ہے ۔ پیاز کھانے کے کچھ ہی دیر بعد دہی یا چھاچھ پی لینا اس کس مصلح ہے ، پکا کر کھانے سے بھی اصلاح ہو جاتی ہے ، گرم مصالحہ مکانے سے نفخ کم ہو جاتا ہے ۔ اس کا اچار جتنا پرانا ہو گا اتنا ہی مفید ہو گا ۔منہ سے پیاز کی بو ختم کرنے کے لیے نیم جلی روٹی کھا لیجیے یا تھوڑا گڑ کھا لیجیے
سرکہ نہ ہو تو لیموں نچوڑ کر کھائیے اور ایک بار پھر نیا زائقہ
سب سے شان دار نسخہ جس جاندار ، انسان ہو یا حیوان ، کی بھوک گم شد ہو ، اس کو اس ترکیب سے پیاز دیجیے بھوک بیدار ہو ان شاء اللہ پیاز کے گنڈے سرخ مرچ در پھڑ اور نمک مرچ ملا کر کوٹ لیجیے عدم اشتہاء کا شان دار علاج
تقویت باہ و بدن کے لیے ایک مجرب  نسخہ
نسخہ الشفاء : آب پیاز 2 کلو، شہد خالص ا1 کلو سفوف جاوتری 50 گرام
ترکیب تیاری : آب پیاز کو نرم آگ پر پکائیں جب ایک کلو رہ جائے تو شہد ڈال دیں اور نرم آگ پر پکائیں۔ جب قوام درست ہو جائے تو اتار لیں۔ نیم گرم ہو تو سفوف جاوتری کپڑ چھان اچھی طرح مکس کر دیں۔ بس تیار ہے۔
ایک دو چمچ روزانہ صبح و شام بعد ازغذا کھا کر اوپر سے نیم گرم دودھ جس میں سونٹھ ابالی گئی ہو نوش فرمائیں۔ اگر تیزی محسوس کروائے تو ایک دفعہ صرف رات کو کھایا کریں
رس پیاز اور شھد ملا کر گنج پن کا کامیاب علاج کی جیے ، بلا جھجک۔ آسان تر ترکیب صرف سر میں لگانا ہے رات کو اور صبح دھو لینا ، ہفتہ عشرہ میں بال نکلنا شروع ما شاء اللہ
پیاز کا رس، شہدخالص ، گھی ہر ایک پچیس، پچیس گرام، دو انڈوں کی زردی، ان سب اشیاء کو ایک پیالہ میں ڈال کر چمچ سے اچھی طرح پھینٹیں اور کچھ دیر چولہے پر پکا کر نہار منہ کھائیں۔ اعلیٰ درجہ کی مقوی غذائی دوا ء ہے
پیاز کو کاٹتے وقت اس کو اس کی جڑ کی طرف سے مت علیحدہ کریں بلکہ اسے اوپری حصے سے کاٹیں پھر نچی جگہ کوکاٹیں پھر پیاز کا چھلکا اتاریں اور اس کے بعد پیاز کو گول کاٹیں۔ گول کاٹنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ پیاز کو پیسنا نہیں پڑے گا اور یہ بڑے آرام سے سالن امیں گھل جائے گی۔ پیاز کاٹتے وقت لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ اس کے کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسو بہت بہتے ہیں اور اگر اس دوران اچانک مہمانوں کے سامنے جانا پڑ جائے تو کافی شرمندگی اٹھانی پڑ جاتی ہے۔ اس کا ایک حل یہ ہے کہ ایک پولیتھین بیگ میں پیاز ڈال کر فرج میں رکھ دیں یعنی اگر آپ کو دوپہر کو کھانا پکانا ہے تو آپ رات کوہی پیاز فرج میں رکھ دیں اور پھر دوپہر کو کاٹیں گے تو آپ کی آنکھوں سے آنسو نہیں بہیں گے۔ اگر آپ پہلے سے پیاز فرج میں رکھنا بھول گئی ہوں تو بھی فکر کی کوئی بات نہیں ہے، آپ ایسا کریں کہ پیاز پولیتھین بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں جب پیاز خوب ٹھنڈی ہو جائے تو اسے نکال کر کاٹ لیں ۔ اگر آپ یہ بھی چاہتی ہیں کہ جب آپ پیاز کاٹیں تو ہاتھ سے بدبو نہ آئے، اس مسئلے کے لئےآپ ایسا کریں کہ جب پیاز کاٹیں تو بہت ٹھنڈے پانی میں پیاز کو رکھ کر کاٹیں اس طرح ہاتھوں سے بدبو نہیں آئے گی۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ جب آپ پیاز گھی یا تیل میں برائون کریں تو پیاز خستہ اور زیادہ برائون نظر آئے ، پہلے اس کے لئے اسے تھوڑی دیر کے لئے دودھ میں رکھیں لیکن خیال رہے کہ پیاز کٹی ہوئی ہونی چاہیے، تھوڑی دیر بعد پیاز میں سے دودھ نتھار لیں۔ دودھ نتھار نے کے بعد اسے تل کر برائون کرلیں۔ اس طریقے سے سالن بہت ذائقہ دار بھی ہو جائے گا اور لوگ آپ کے پکائے ہوئے کھانے کی خوب تعریف کریں گے۔ برسات کے موسم میں بلب یا ٹیوب کے پاس اکثر پروں والے کیڑے بہت زیادہ جمع ہو جاتے ہیں جس سے بہت پریشانی ہوتی اور رات کو سونا مشکل ہو جاتا ہے اگر آپ بلب کے پاس پیاز کا گول ٹکڑا کاٹ کر بلب کے اوپر دھاگے سے باندھ کر لٹکا دیں تو پروں والے کیڑے نہیں آئیں گے۔بھڑ یا شہد کی مکھی وغیرہ یا کسی زہریلے کیڑے مکوڑے نے اگر کاٹ لیا ہو تو پیاز کا عرق نکال لیجئے اور اسے اس کاٹی ہوئی جگہ پر لگا دیجئے اور کچھ پیاز کھا لیجئے، انشاء اللہ شفا ہو جائے گی۔ جب جسم میں کانٹا چبھ جائے اور اس قدر اندر چلا جائے کہ کوشش کے باوجود نہ نکلتا ہو تو گھبرائیے نہیں ذرا سا گڑ لیجئے اور پیاز لے کر اسے کاٹ لیجئے اور ان دونوں کو ملا کر اس جگہ پر باندھ دیجئے۔ کانٹا خود بخود باہر آجائے گا۔
قدیم اطباء کا قول ہے کہ اگر بچھو یا بھڑ کاٹ لے تو پیاز کا پانی وہاں لگا دیں۔ درد دور ہو جائے گا اور زہر اپنا اثر نہ کرسکے گا۔ اگر دہی یا کسی ترش چیز میں پیاز ملا کر کھائی جائے تو سخت ترین دھوپ میں بھی لُو نہیں لگ سکتی۔ پیاز پاس رکھ لیں اور سر ڈھانپ کر جہاں چاہیں گھومیں اس طریقے سے بھی آپ لُو کی شدت سے محفوظ رہیں گے۔ لُو لگ جائے تو پیاز کا رس نکال کر اسے پی لیجئے۔ چند بار ایسا کرنے سے مکمل افاقہ ہو جائے گا۔ پیاز کا رس ملنے سے خارش کو آرام آجاتا ہے
پیاز ایک عام گھریلو چیز ہے۔ یہ سالن کا ایک اہم جزو ہے۔ غذائی فوائد کے علاوہ دوائی فائدے بھی رکھتی ہے۔ زہریلے اثرات سے بچاتی اور وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے
طاعون وغیرہ وبائی امراض کے زمانہ میں پیاز کو باریک باریک کاٹ کر سرکہ میں ڈال کر یا لیموں کا رس شامل کرکے غذا کے ساتھ کھاتے ہیں۔ وباء سے حفاظت رہتی ہے۔ ہیضہ کے مریض کو پیاز کا رس اور چونے کا پانی ایک ایک تولہ ملا کر دو دو تین تین گھنٹے کے وقفہ سے پلانا مریض کو اس مہلک مرض سے بچاتا ہے۔لُو کے زمانہ میں پیاز کا استعمال ان کے خراب اثرات سے بچاتا ہے۔ اس کا سونگھتے رہنا بھی لُو سے حفاظت کے لئے مفید ہے۔پیاز کا رس، شہدخالص ، گھی‘ ہر ایک پچیس، پچیس گرام‘ دو انڈوں کی زردی‘ ان سب اشیاء کو ایک پیالہ میں ڈال کر چمچ سے اچھی طرح پھینٹیں اور کچھ دیر چولہے پر پکا کر نہار منہ کھائیں۔ اعلیٰ درجہ کی مقوی غذائی دوا ہے۔پیاز کے رس ایک تولہ میں شہد خالص ایک تولہ ملا کر تھوڑا گرم کرکے پینے سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جاتی ہے۔ دہی میں پیاز ملا کر کھایا جائے تو سخت دھوپ میں بھی لُو نہیں لگتی۔ پیاز کا رس ملنے سے خارش میں آرام آتا ہے۔ گنج کے مقام پر پیاز کا پانی ملتے رہنے سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں اور گرے ہوئے بال دوبارہ اُگ جاتے ہیں۔ پیاز کا رس جوئوں والے سر پر ملنے سے جوئیں مر جاتی ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba


 

جڑی بوٹیوں کی پہچان،ممفردات حکیمی،جڑی بوٹیوں کے مزاج،دیسی طب اور جڑی بوٹیاں،دیسی علاج طب، پاکستانی جڑی بوٹیاں،دیسی جڑی بوٹیاں اور ان کے خواص، جڑی بوٹیوں کے نام pdf،جڑی بوٹیوں کے نام اور تصاویر،جڑی بوٹیوں کی کتاب،جڑی بوٹیوں کی کتاب ،پہاڑی جڑی بوٹیاں،جڑی بوٹیوں کی کتابیں، دیسی جڑی بوٹیاں، طبی جڑی بوٹیاں، انڈین جڑی بوٹیاں،کتاب المفردات، الشفاء ہربل،حکیم عرفان،خواص ریوندخطائی، ریوندچینی
الشفاء نیچرل ہربل لیبارٹریز پرائیویٹ لمٹیڈ
انٹر نیشنل کسی بھی ممالک میں ڈلیوری دس دن میں ملے گی

Leave a Reply