مصطگی رومی (Mastiche) خواص
دیگرنام : عربی میں مصطگی یا مملک رومی فارسی میں کندررومی اور انگریزی میں میسٹک جبکہ
Pistacia Lentiscu لاطینی میں
ماہیت : مصطگی جماہوا رال دار مادہ ہے جو ایک درخت پس ٹالیالین ٹس کس کا گوند ہے جو کے تنے اور موٹی شاخوں میں شگاف دینے سے حاصل ہوتی ہے ایک اچھے درخت سے دس بارہ پونڈ مصطگی حاصل ہوتی ہے مصطگی کے چھوٹے گول بے قاعدہ دانے مختلف شکلوں کے ہوتے ہیں اس کی رنگت زرد مائل شفاف ذائقہ معمولی شیریں خوشبودار ہے منہ میں چبانے سے ملائم مگر چچپاساہوتاہے یہ پانی میں حل پذیر نہیں الکوحل ایتھر اور کلوروفارم میں حل ہوجاتی ہے
مقام پیدائش : اس کے درخت مغربی افریقہ اور یونان کے قدیم جزیروں میں پیداہوتے ہیں بحیرہ روم وغیرہ
نقلی مصطگی : درخت پس ٹاسیاٹیری بن تھس کی رال دار گوند ہے اس کی بو گندہ بہروزہ جیسی ہوتی ہے اسے خنجک یا کابلی مصطگی کہتے ہیں اسی لئے بعض لوگ بہروزہ خشک کرکے بھی نقلی مصطگی تیارکرلیتے ہیں یہ کھرل آسانی سے ہوجاتی ہے اور ہاتھ میں دبانے سے ریزہ ریزہ ہوجاتی ہے اصلی مصطگی کو زور سے رگڑا جائے تو باریک ہونے کی بجائے چمٹ جاتی ہے اور گرم ہوکر سخت ہوتی ہے اس لئے ہلکے ہاتھ اور ٹھنڈے کھرل میں باریک ہوجاتی ہے
مزاج : گرم خشک، درجہ دوم
افعال : مقوی معدہ وجگر ،کاسرریاح ،ملین باقبض ،منفث بلغم ،ملطف محلل اورام ،جاذب رطوبات جالی حابس الدم مسہل اخلاط
استعمال : مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے ضعف معدہ اور کاسرریاح ہونے کی وجہ سے ریاح کو تحلیل کرتی ہے مصطگی بھوک بڑھاتی ہے معدہ جگر اور قوت ہاضمہ کوقوت دیتی ہے۔بغرض تلین گل قند کے ساتھ ملاکر کھاتے ہیں جاذب رطوبت ہونے کی وجہ سے نسیان میں استعمال کراتے ہیں کیونکہ یہ رطوبت دماغ کو جذب کرتی ہے۔قابض و حابس ہونے کی وجہ سے کھانسی اور قصبہ الریہ کے تصیفہ کے لئے استعمال کرتے ہیں غاریقون کے ساتھ مسہل بلغم ایلوا کے ساتھ مسہل صفرا اور ہلیلہ جات کے ساتھ مسہل سودا ہے سردی کی وجہ سے باربار پیشاب آنے اور بول الفراش کو مفید ہے
مسہل ادویہ کی اصلاح یا تیزی کو کم کرنے کے لئے اس میں مصطگی رومی شامل کرتے ہیں مسہل ادویہ کے تیزی کم ہونے کے ساتھ آمعاء میں خراش بھی پیدا نہیں ہوتی
استعمال بیرونی : محلل ہونے کی وجہ سے ورموں کو تحلیل کرنے کے لئے ضمادوں میں شامل کرتے ہیں جالی ہونے کی وجہ سے ابٹن میں شامل کرکے چہرہ پر ملتے ہیں یہ چہرہ رنگ کو نکھارتاہے اس کا منجن دانتوں اورمسوڑھوں کو مضبوط کرتاہے
فوائد خاص : مقوی معدہ ،حابس
مضر : امراض مقعد، بول الدم پیداکرتاہے
مصلح : سرکہ و آب مورد
بدل : پودینہ
مقدارخوراک : ایک سے دو گرام تک
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.