خواص بادرنجبویہ، بلی لوٹن، بادرنگ بویہ
Badranj boya
Nepeta Hindostana لاطینی
Labiatae فیملی
دیگرنام : ہندی میں بلی لوٹن، فارسی میں بادرنگ بویہ عربی میں مفرح القلب
ماہیت : یہ گھاس کی طرح ایک بوٹی ہے لیکن خوشبو دار اور سبز مائل قدرے تلخ ایک بوٹی ہے جس کی خوشبو پربلی عاشق ہوتی ہے۔جب اس کو دیکھ لیتی ہے۔تو خوشی سے اس پر لوٹنے لگتی ہے اور عجیب وغریب حرکات کرنے لگتی ہے اس لئے ہند ی میں اس کو بلی لوٹن کہتے ہیں
بادرنجبویہ کی اقسام : اسکی دو اقسام ہیں
ایک چھوٹی جس کے پتے چھوٹے نرم لمبے اور کنارے ابھرے ہوئے ہوتے ہیں۔دندانہ دار ہوتے ہیں شاخیں بہت ہو تی ہیں پھول نیلا سرخی مائل ہوتا ہے۔اس کو ساگ کی طرح پکا کر کھایا جاتا ہے۔کنارے تھوڑے کٹے ہوئے اس کی جڑ ہرسال پودے کی طرح ہری ہوجاتی ہے۔جس سے شاخیں پھوٹتی ہیں۔اور پھول اس کے سفید ہوتے ہیں
رنگ : سبز سیاہی مائل
مزہ : قدرے تلخ بدمزہ
مقام پیدائش : سفیدپھولوں والی گڑھوال سے سکم تک پہاڑوں میں اور کھاسیا کی پہاڑیوں میں پیدا ہوتی ہے۔نیلے پھول والی افغانستان پنجاب بنگلہ دیش مدھیہ بھارت میں پیدا ہوتی ہے
مزاج : گرم خشک درجہ دوم
افعال : مفرح ،مقوی ،منفج سودا، مصفیٰ خون ،مطیب دہن ،محلل، مسکن، درد،دافع بخار، مقوی معدہ و کاسرریاح،
استعمال : بادرنجبویہ کو عموماًبلغمی و سوداوی امراض مثلاًصرع ،فالج، لقوہ میں استعمال کرتے ہیں۔اس کاجوشاندہ دیگر ادویہ کے ہمراہ تقویت جگرومعدہ اور ہضم کیلئے اور ریاح کو خارج کرنے کیلئے استعمال کرواتے ہیں اختلاج القلب وضعف قلب،نیند کے نہ آنے میں مفید ہے سانس پھولنے کو شہد کے ساتھ نافع ہے۔درد پست و سینہ کیلئے بادر نجبویہ سات گرام پانی میں جوش دے کر پلانا مجرب مفید ہے
نفع خاص : تفریح وقلب کیلئے
مصلح : کندروگوند ببول
بدل : ابریشم
کیمیاوی اجزاء : کوے رن گلکوسائیڈ،ٹے نین تیز مادہ اڑنے والا تیل جس کا رنگ کچھ زرد ہوتا ہے
مقدارخوراک : پانچ سے سات گرام
مشہور مرکبات : خمیرہ ابریشم ،دولمسک معتدل جواہر والی ،خمیرہ ابریشم سادہ جوارش شاہی عنبری،جوارش مصطگی بہ نسخہ کلاں اس سے عرق اور شربت بھی بنایا جاتا ہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.