خارش خشک و تر، دیسی نسخے
ٹوٹکے دیسی، نسخے، ہربل علاج
نسخہ الشفاء : چھولھے کی مٹی اور اجوائن دونوں برابر وزن لے کر باریک کر لیں، اور کھٹے دہی میں ملا کر لگانے سے خارش اور داد کو فائدہ ہوتا ہے
نسخہ الشفاء : رائی کو سرکہ میں پیس کر تر کھجلی اور داد کے مقام پر لیپ کرنا مفید ہے
نسخہ الشفاء : مہندی کی خشک پتی کو باریک کرکے گھی میں ملا کر خارش تر کے مقام پر لگانا مفید ہے
نسخہ الشفاء : درخت شہتوت کی پتیوں کو پیس کر خارش کے مقام پر لیپ کرنا مفید ہے
نسخہ الشفاء : آب لیموں 10 گرام، عرق گلاب 20 گرام، روغن چنبلی 30 گرام، سب کو خوب ملا کر جسم پر ملیں اس کے بعد غسل کریں، خشک کھجلی میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : کنیز کے پتے 50 گرام، لے کر 250 گرام، سرسوں کے تیل میں جلائیں، اس کے بعد تیل کو صاف کرکے رکھ لیں روزانہ اس تیل کی مالش کریں
نسخہ الشفاء : تخم شبت (سوئے کے بیج) کو پانی میں پیس کر خشک خارش پر لیپ کرنا مفید ہے
نسخہ الشفاء : چاولوں کے بیرونی چھلکے کو پانی میں اتنا جوش دیں کہ چھلکے کی پوری قوت پانی میں آجائے اس پانی کو بدن پر ملنا ہر قسم کی خارش میں مفید ہے
نسخہ الشفاء : کندش (نک چھکنی) کو سرکہ میں پکا کر روغن گل ڈالیں، اسے خشک خارش میں ملنا مفید ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.