خارش، داد اور چنبل کا زبردست علاج
نسخہ الشفاء : ہڑتال ورقیہ 25 گرام، آب لیموں 250 گرام
ترکیب تیاری : ہڑتال ورقیہ میں آب لیموں تھوڑا تھوڑا کھرل میں ڈال کر سحق جذب کرنا شروع کروائیں اور اس پر آب لیموں تھوڑا تھوڑا ڈالتے جائیں یہاں تک کہ پورا 250 گرام پانی جذب ہوجائے اور ہڑتال خشک ہوکر سفوف بن جائے اس وقت تازہ پانی سے ہڑتال مزکور کو انگلی سے ہلا کر دھو دیں پانچ بار تازہ پانی ملانے اور دھونے سے دواء کی سیاہی نکل جائے گی، اسے پھر خشک کھرل میں ڈالیں اور بدستور سابق پاؤ بھر آب لیموں پھر بزریعہ کھرل جذب کریں اور پاؤبھر آب لیموں کھپا دینے کے بعد پھر تازہ پانی سے چار پانچ مرتبہ دھوئیں، بس یہی عمل آپ کو کم ازکم 5 بار کرنا ہے، آخری بار بھی تازہ پانی سے دھوکر اور خشک کرکے شیشی میں سنبھال رکھیں بس ایک اونچے درجہ کی سنیاسی نسخہ تیار ہے
طریقہ استعمال : دن میں ایک بار ایک رتی یہ ہڑتال مدبر اور مصفٰی مکھن میں یا کیپسول میں بند کرکے پانی یاں دودھ کیساتھ پندرہ دن کھائیں
فوائد : پھوڑے، پھنسی، خارش، داد، چنبل، لوط، ناوور، بھگندر ان سب امراض کیلئے زبردست مکمل علاج ہے
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.