Al-Shifa Naturla Herbal Laboratories (Pvt), Ltd.    HelpLine: +92-30-40-50-60-70

حمل کیا ہے ؟ کوئی لڑکی/ عورت کس طرح حاملہ ہوتی ہے؟

جنسی ملاپ کے دوران منی کے جرثومے اور انڈے کے ملاپ سے حمل قائم ہوتا ہے۔یہ صورت حال عام طور پر اس وقت پیش آتی ہے جب لوگ کسی مانع حمل کے بغیر جنسی ملاپ کرتے ہیں۔ بار آور ہونے والا انڈہ نَل میں سے گزرتا ہُوا بچّہ دانی میں پہنچ جاتا ہے جہاں اور بچّہ دانی کی اندرونی سطح سے جُڑ جاتا ہے اور یہ افزائش پا کر ایمبریو (embryo) بن جاتا ہے جو آگے چل کر جنین (fetus) میں تبدیل ہوجاتا ہے
خواتین میں حمل کا آغازمہینے کے ایک خاص وقت پر ہی ہو سکتا ہے۔

حمل کی ابتدائی علامات کیاہیں؟

 ماہواری نہ آنا۔
 صبح کے وقت طبیعت میں گِراوٹ۔
 متلی محسوس ہونا۔
 چھاتیوں میں دُکھن ہونا۔
 تھکن۔
 بار بار پیشاب آنا۔
اِن علامات کے معنیٰ ہمیشہ یہ نہیں ہوتے کہ آپ حاملہ ہیں، لہٰذا فکر مند ہونے کے بجائے، بہترین بات یہ ہے کہ حمل ہونے کا سادہ ٹیسٹ کروالیا جائے۔
مجھے کس طرح معلوم ہو سکتا ہے کہ میں حاملہ ہُوں؟

حمل کا ٹیسٹ کروائیے۔ اِس ٹیسٹ میں پیشاب یا خون کا نمونہ لیبارٹری میں دے کر حمل ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ اپنے شہر کے کسی اچھے میڈیکل اِ سٹور سے گھر پر ٹیسٹ کرنے کا سامان بھی لایا جا سکتا ہے۔ مثلأٔ اِس مقصد کے لئے Xact نامی کِٹ کسی بھی اچھے میڈیکل اِسٹور سے خریدی جا سکتی ہے۔

(pregnancy strip) حمل کی پٹّی کے ذریعے حمل کا پتہ لگانے کا طریقہ

ایک صاف برتن میں پیشاب کا نمونہ جمع کیجئے۔
 پٹّی کو اس کی پنّی میں سے نکالئے اور فورأٔ استعمال کیجئے (کھولنے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر استعمال کر لی جائے)۔
 اِسے پیشاب کے اندر اس طرح ڈالئے کہ تیر کا نشان پیشاب کی جانب ہو۔خیال رہے کہ پیشاب کی سطح تیر کے نشان کے نیچے بنی ہوئی لائن سے نیچے رہے۔
سیکنڈ بعد پٹّی کو باہر نکال لیجئے اور اسے نتیجہ ظاہر ہونے کے لئے5منٹ تک رکھا رہنے دیجئے ۔
 مثبت نتیجہ (حمل ہونا) لال رنگ کے دَو واضح بند ظاہر ہوجائیں گے۔
 منفی نتیجہ (حمل نہ ہونا) لال رنگ کا صِرف ایک بند ظاہر ہوگا۔
 بے نتیجہ اگر کوئی لائن ظاہر نہ ہو یا ایک ہلکی لائن ظاہر ہو تو اِس ٹیسٹ کو پیشاب کے نئے نمونے اور نئے سامان کے ساتھ دُہرائیے ۔
 حمل کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری طور پر مشورہ کیجئے۔

اگرآپ کو حمل کے ٹیسٹ کے نتیجے کے بارے میں کوئی فکر مندی ہو یا غیر مطلوبہ حمل ہونے کی صورت میں، تبادلہ خیال یا مشورہ اور مددکی ضرورت ہو تو ، براہِ کرم ٹیلی فون نمبر9977999 0313 پر کال کیجئے یا ای میل کیجئے
alshifaherbal@gmail.com
حمل کو کس طرح صحت مند رکھا جائے؟

صحت مند حمل کے لئے بنیادی بات یہ ہے کہ اپنی صحت کا خیا ل رکھا جائے۔حمل کی مُدّت میں ڈاکٹر سے باقاعدگی سے معائنہ کرواتے رہئے متوازن غذا استعمال کیجئے اور روزانہ مناسب مقدار میں وٹامن/ سپلیمینٹ لیجئے۔

یہ دیکھاگیاہے کہ جن عورتوں کو حمل کی مُدّت میں باقاعدگی سے دیکھ بھال کی سہولت حاصل رہتی ہے اُن کے لئے، حمل سے متعلق سنگین پیچیدگیوں کا امکان کم ہوتا ہے اور اُن کے لئے صحت مند بچّے پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply