اسپغول کا چھلکا اس کے بے شمار فوائد
اسپغول کا چھلکا کیا کیا کمال کرتا ہے یہ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ،جگر کی خرابی اور دمہ کی بیماریوں سینہ زبان حلق کے کھرکھرے کے لیے مفید ہے آنتوں زخموں اور مروڑ ہونے کی حالت کی درستگی کے حوالے سے بھی اسے شافی پایا گیا ہے.اس کے لیے اسے شربت صندل میں ایک بڑا چمچ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے قبض کشا ہے ملین اساس کے باعث آنتوں میں پھسلن پیدا کرتا ہے اس کے لیے رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک چمچہ اسپغول کا چھلکا ملا کر تین چار منٹ کے بعد استعمال کرنے سے کھل کر اجابت ہوتی ہے،یہ دائمی قبض میں بھی مفید ہے مردانہ جوہر کو گاڑھا کرتا ہے اور قوت باہ بڑھاتا ہے. –> سردرد کی صورت میں اسپغول سرکہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے،اگر چنبیلی کے روغن کی بجائے بادام روغن ملا کر لیپ لیا جائے تو فوری افاقہ ہوتا ہے بالوں کو نرمی چمک دلکشی اور گھٹا پن فراہم کرنے کے لیے عرق گلاب میں تھوڑا اسپغول رگڑ کر بالوں پر لیپ کرنے اور دو گھنٹوں کے بعد دھونے سے فائدہ ہوتا ہے یہ علاج موسم گرما کے لیے ہے خشک کھانسی اور دمہ کے لیے روزانہ 10 گرام چھلکا اسپغول دودھ یا پانی کے ساتھ چالیس روز تک استعما ل کریں جریان میں اسپغول کا چھلکا ہمراہ شربت بزوری یا صندل کے صبح نہارمنہ پینا فائدہ مند ہے دماغی طاقت بڑھاتا ہے دماغی کام کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ رات سوتے وقت پانچ دانے گری بادام چبا کر کھائیں اور بعد میں 10 گرام چھلکا اسپغول دودھ میں ملا کر پیئں یہ مقوی دماغی نسخہ ہے.نسیان کے امراض میں اسپغول کا ایک بڑا چمچہ ہمراہ شربت صندل صبح نہار منہ پینا بے حد مفید ہے اور رات کو سوتے وقت پانچ دانہ گرمی،بادام سونف،ایک تولہ کوزہ مصری حسب ضرورت ہمراہ دودھ استعمال کریں منہ کے دانوں کی تکلیف میں اسپغول کا استعمال بے حد مفید ہے ایسی صورت میں 2 چمچ دہی میں 1 چمچ اسپغول ملا کر صبح نہار منہ کھایا جائے اور ہر کھانے کے بعد بھی اسے استعمال کریں ورموں کو تحلیل کرنے کے لئے اسپغول کو سرکہ میں رگڑ کر متاثرہ جگہ پر لیپ کرنا بے حد مفید ہے پیچس میں چھلکا اسپغول 10 گرام، پانی کے ساتھ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے.سوزاک میں اسپغول کو پانی یا شربت کے ہمراہ چند یوم تک استعمال کرنے سے شفا ہوتی ہے معدے کی بیماریوں خاص طور پر السر میں بے حد مفید ہےمہنگے مہنگے ڈاکٹروں کے پاس جانے کے بجائے اگر یہ غذا خود استعمال کی جائے ڈاکٹر وں کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے چند چیزیں جو آپ کے کچن میں بھی موجود ہوتی ہیں ان میں ایسی شفاء ہے کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے اسی میں ایک اسپغول بھی ہے موجودہ دور میں طرز زندگی کیا بدلا ہے .انسان خوش خوراکی اور عدم ورزش کی وجہ سے بیمار ہونے لگا ہے یہ بیماری اضافی اور غیر مناسب غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے خاص طور پر معدہ جو غذا کو ہضم نہیں کرپاتا اور آنتوں سے خارج کرنے میں اسے دشواری ہوجاتی ہے آنتوں کا نظام سست ہوجاتا ہے تو قبض جیسا موذی مرض پیدا ہوجاتا ہے جس کے لیے یا تو دوائیاں کھانی پڑتی ہیں یا پھر اسپغول. اسپغول سے تقریباً ہر شخص واقف ہےبڑی مشہور عام دوا ہے اسپغول ایک بیج ہے جس کا پودا ایک گز کے قریب اونچا ہوتا ہے اس کی ٹہنیاں باریک ہوتی ہے اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتوں سے تقریباً مشابہ ہوتے ہیں اس کا رنگ سرخی مائل سفید اور سیاہ ہوتا ہے یہ بے ذائقہ اورلعاب دار ہوتا ہے اس کا مزاج سرد اور تر ہوتا ہے اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے ایک تولہ ہوتی ہے اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں.اسپغول کے نمایاں فوائد میں طبیعت کی گرمی اور پیاس کی شدت میں تسکین پہچانا شامل ہیں گرمی کے بخار اور خون کے جوش کو تسکین دے کر طبیعت کو نرم کرتا ہے
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کوئی کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں تفصیلات کے لیے کلک کریں
فری مشورہ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herba
Leave a Reply
You must be logged in to post a comment.